International

اسلام آباد کا دورہ انتہائی مفید رہا، حکام کیساتھ مثبت مشاورت ہوئی: ایرانی وزیرِ خارجہ

اسلام آباد کا دورہ انتہائی مفید رہا، حکام کیساتھ مثبت مشاورت ہوئی: ایرانی وزیرِ خارجہ

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا دورہ انتہائی مفید رہا، دورۂ اسلام آباد میں حکام کے ساتھ مثبت مشاورت ہوئی۔ روس پہنچنے پر ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور ماسکو کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے مقصد سے روس آیا ہوں، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے آج ملاقات ہوگی۔ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ روسی صدر سے ملاقات میں جنگ کی پیش رفت اور موجودہ صورتِ حال کا جائزہ لینے کا اچھا موقع ہو گا، یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مشاورت اور ہم آہنگی خاص اہمیت کی حامل ہوگی۔ پاکستان و عمان دوروں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دورۂ اسلام آباد میں حکام نے ماضی کے واقعات اور ان مخصوص حالات کا جائزہ لیا جن کے تحت ایران امریکا مذاکرات جاری رہ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دورۂ عمان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز پر بات چیت ہوئی، ایران اور عمان آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک ہیں، اس لیے باہمی مشاورت ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر اس وقت جب اس گزر گاہ سے محفوظ آمد و رفت ایک اہم عالمی مسئلہ بن چکی ہے، آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک ہونے کے ناطے باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے بات چیت کرنا فطری ہے۔ ایران کے وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2 ساحلی ممالک کے ناطے ہمیں ہر ممکن اقدام میں ہم آہنگی برقرار رکھنی چاہیے، دونوں کے مفادات اسی میں ہیں، ایران اور عمان کے درمیان اعلیٰ سطح کا اتفاق پایا جاتا ہے، دونوں ممالک متفق ہیں کہ ماہرین کی سطح پر بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments