National

اسکل ڈیولپمنٹ اسکام‘چندرابابو کی ضمانت منظور

اسکل ڈیولپمنٹ اسکام‘چندرابابو کی ضمانت منظور

حیدرآباد۔20نومبر:آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کردی۔ ہائی کورٹ کے وکیل نے بتایا کہ چندرابابو جو 28نومبر تک عبوری ضمانت پر تھے‘ کو اس معاملہ میں معمول کی ضمانت مل گئی۔ تلگودیشم کی قانونی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ سدھارتھ لترا نے عدالت میں دلائل پیش کئے۔ چندرابابو کو مکمل ضمانت پر تلگودیشم کے کیڈر اور ہمدردوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ قبل ازیں اس ماہ کے اوائل میں نائیڈو کو اس معاملہ کے سلسلہ میں عبوری راحت دی گئی تھی جس پر وہ راجمندری جیل سے رہا ہوئے تھے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments