اسکاٹ لینڈ کے چارلی کیزل نے ون ڈے ڈیبیو پر بہترین بولنگ کا ریکارڈ بنادیا۔ اومان کے خلاف میچ میں چارلی نے 21 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا کا ریکارڈ توڑا۔ ربادا نے 2016 میں بنگلادیش کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 16 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ چارلی کیزل نے کیریئر کی ابتدائی دو گیندوں پر دو وکٹیں لینے کا منفرد کارنامہ بھی انجام دیا۔ اسکاٹش بولر کیریئر کی پہلی دو گیندوں پر وکٹ لینے والے پہلے بولر ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے اوور میں بغیر کوئی رن دیے تین وکٹیں لیں۔ اس میچ میں اومان کی ٹیم 91 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ اسکاٹ لینڈ نے 92 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
Source: Social Media
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
بھارت ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف محفوظ پوزیشن میں
ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکار
ومبلڈن ٹینس: دوسرے سیمی فائنل میں یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا
اٹلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا