حیدرآباد، 13 دسمبر : تلنگانہ ہائی کورٹ نے پشپا-2 کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کے میں خاتون کی موت کے معاملے میں اسٹار اداکار اللو ارجن کو ضمانت دے دی۔ اس سے قبل حیدرآباد کی عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ اداکار کو جمعہ کی صبح 12 بجے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد 4 بجے انہیں مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد اداکار نے ہائی کورٹ میں اپیل کی۔ ہائی کورٹ نے پانچ بجے ضمانت منظور کی۔ اللو پر الزام ہے کہ وہ 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں بغیر اطلاع دیے پہنچے تھے۔ اس کی وجہ سے وہاں بھیڑ جمع ہو گئی اور بھگدڑ مچ گئی۔ کئی لوگ زخمی ہوئے۔ ہائی کورٹ میں اللو کے وکیل نے دفاع میں شاہ رخ کی فلم رئیس کیس کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، 'گجرات میں ایک پروموشن کے دوران، شاہ رخ خان نے بھیڑ پر ٹی شرٹس پھینک دی تھیں۔ اس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ اس معاملے میں اداکار پر مجرمانہ قتل کا الزام لگایا گیا تھا۔ وکیل نے کہا کہ گجرات ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے شاہ رخ کو راحت دی تھی ۔ ذرائع کے مطابق اللو ارجن نے اپنی گرفتاری کے انداز پر اعتراض کیا ہے۔ اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں ناشتہ ختم کرنے کی اجازت بھی نہیں دی۔ کپڑے بدلنے کی بھی اجازت نہیں۔ متوفی ریوتی کے شوہر بھاسکر نے کہا کہ انہیں اللو ارجن کی گرفتاری کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ میں کیس واپس لینا چاہتا ہوں۔ اللو کی بھگدڑ کی براہ راست کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ وہ اپنی بیوی اور بچوں کو لے کر پریمیئر شو دیکھنے گیا تھا۔ اچانک لوگ اللو ارجن کو دیکھنے کے لیے آگے بڑھے۔ ادکار کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔
Source: uni news
راکھی ساونت کی بہت عزت کرتا ہوں، انڈسٹری نے انھیں غلط استعمال کیا، رام کپور
بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی
’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
تھیٹر بھگدڑ کیس، الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
ترپتی دمڑی نے سیم مرچنٹ سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
'ان سب کو مار ڈالو'، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر جَلد والدین بننے والے ہیں