International

آسان ٹاسک نہیں لیکن آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے کام کر رہے ہیں، کیئر اسٹارمر کا اعلان

آسان ٹاسک نہیں لیکن آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے کام کر رہے ہیں، کیئر اسٹارمر کا اعلان

لندن (16 مارچ ): برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے 53 ملین پاؤنڈ کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا جنگ کی وجہ سے تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھی ہیں اور مزید بڑھ رہی ہیں، ہم مشرق وسطیٰ میں جنگ کو مزید نہیں پھیلنے دیں گے، تین ہفتے کے بعد 3 ماہ کے لیے برطانیہ میں تیل کی قیمتیں فکس کر دیں گے۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا کوئی آسان ٹاسک نہیں، لیکن وہ ایک قابل عمل منصوبے پر سمندری آمد و رفت کی بحالی کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں لیکن یہ نیٹو مشن نہیں ہوگا، مسئلے کے تیز حل کے لیے اقدامات کریں گے، جنگ کے بعد ہمیں ایران کے ساتھ معاہدے کی ضرورت ہوگی۔ انھوں نے کہا تیل کی ترسیل پر اخراجات کم کرنے کا واحد حل جنگ کا خاتمہ ہے، تیل کمپنیوں کو جنگ کی وجہ سے زیادہ منافع کمانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جنگ کو روسی صدر کے لیے بھی فائدہ مند موقع نہیں بننے دیا جا سکتا۔ کیئر اسٹارمر نے کہا ایران کے خلاف جنگ میں شامل نہ ہونے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن میرے لیے برطانیہ کے مفادات اہم ہیں، میں اصولوں پر قائم رہوں گا، چاہے جتنا بھی دباؤ آئے، برطانوی عوام کے مفاد کی حفاظت کرتا رہوں گا۔

Source: socail media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments