International

آرٹیمس مشن ٹو: خلابازوں کی چاند کے گرد تاریخی سفر کے بعد زمین پر واپسی

آرٹیمس مشن ٹو: خلابازوں کی چاند کے گرد تاریخی سفر کے بعد زمین پر واپسی

امریکی خلائی ادارے کا مشن آرٹیمس ٹو اپنے خلائی سفر اور چاند کا چکر لگانے کے بعد واپس آ گیا ہے اور اس میں شامل چار ارکان بحرالکاہل میں اترے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چار ارکان پر مشتمل اس کریو نے خلا میں 10 دن گزارے اور نصف صدی سے زیادہ عرصے کے بعد اس خلائی حصے میں انسان کا پہنچنا ممکن ہوا۔ خلابازوں کو لے جانے والا کیپسول امریکی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کے قریب جنوبی کیلیفورینا میں سمندر کی پرسکون لہروں پر پیراشوٹوں کی مدد سے اترا۔ اس سفر کے دوران خلابازوں نے ان حصوں کا سفر بھی کیا جہاں آج تک انسان کبھی پہلے نہیں پہنچا تھا۔ رپورٹ کے مطابق آرٹیمس ٹو فلائٹ نے زمین کے دو مداروں میں مجموعی طور پر چھ لاکھ 94 ہزار تین سو 92 میل (11 لاکھ 17 ہزار پانچ سو 15 کلومیٹر) کا سفر کیا۔ یہ خلائی ادارے کی جانب سے آرٹیمس مشن کی پہلی پرواز تھی جس کا مقصد 2028 تک خلابازوں کو ایک بار پھر چاند کی سطح تک لے جانا ہے۔ ناسا کے مبصر روب نویاس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سورج غروب ہونے سے تقریباً دو گھنٹے قبل جب آسمان تھوڑا ابرآلود تھا، وہ تاریخ لمحہ آیا جب کیپسول نے سپلیش ڈاؤن کیا جس کو انہوں نے ’بُلز آئی سپلیش ڈاؤن‘ قرار دیا۔ مشن کمانڈر ریڈ وائزمین نے اترنے کے ساتھ ہی ریڈیو کے ذریعے پیغام دیا کہ ’ہم چاروں ارکان ٹھیک ہیں۔‘ کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ کیپسول کے اترنے کے وقت ناسا اور امریکی بحریہ کی ٹیمیں تیار تھیں اور اس کے پانی کو چھونے اور کمانڈر کے پیغام کے ساتھ ہی وہ آپریشن شروع کر دیا جو تیرتے ہوئے کیپسول اور عملے کو محفوظ بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا اور یہ پوری کارروائی دو گھنٹے سے کم وقت میں مکمل ہوئی۔ واپسی کے بعد چاروں خلابازوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ڈاکٹروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کی صحت بہتر ہے۔ تاہم اس سے تھوڑی دیر قبل کنٹرول روم میں اس وقت تناؤ بڑھا جب کیپسول نے انتہائی درجہ حرارت سے گزرنا تھا اور طے شدہ پروگرام کے تحت اس کا رابطہ منقطع ہونا تھا اور ایسا ہی ہوا۔ اس دوران سب کی نظریں کیپسول کی ہیٹ شیلڈ پر لگی ہوئی تھیں کیونکہ اس کو زمین کی فضا میں داخل ہوتے وقت ہزاروں ڈگری کا درجہ حرارت برداشت کرنا تھا۔ تاہم اس وقت کنٹرول روم کے اندر چین کا سانس لیا گیا جب رابطہ دوبارہ بحال ہوا اور پیراشوٹس کو اترتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اس سے قبل اس کی رفتار کو بہت کم کر دیا گیا تھا۔ جلد ہی بحریہ کی ٹیمیں کپسول تک پہنچیں اور خلابازوں کو نکلنے میں مدد دی اور پھر ان کو ہیلی کاپٹروں کی طرف لے جایا گیا، یہیں پر ابتدائی طبی معائنہ بھی ہوا۔ اس موقع پر گلوور اور کوچ کو مسکراتے اور کیمروں کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments