Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ابھیشیک بنرجی نے شوبھندو، سوکانتو اور دلیپ گھوش کے خلاف تھانے میںشکایت درج کرائی

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ابھیشیک بنرجی نے شوبھندو، سوکانتو اور دلیپ گھوش کے خلاف تھانے میںشکایت درج کرائی
ابھیشیک بنرجی نے شوبھندو، سوکانتو اور دلیپ گھوش کے خلاف تھانے میںشکایت درج کرائی — November 21, 2026
ابھیشیک بنرجی نے شوبھندو، سوکانتو اور دلیپ گھوش کے خلاف تھانے میںشکایت درج کرائی
گریش پارک تھانے میں تقریباً دو صفحات پر مشتمل تحریری شکایت میں ابھیشیک نے بنیادی طور پر ماضی میں بی جے پی رہنماو¿ں کی جانب سے پولیس کے خلاف کیے گئے مختلف توہین آمیز تبصروں کا ذکر کیا ہے۔ ان میں خاص طور پر ایک سکھ پولیس افسر کے خلاف ا±س وقت کے اپوزیشن لیڈر شوبھیندو ادھیکاری کا ’خالصتانی‘ تبصرہ قابل ذکر ہے، جس سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی تھی۔ اسی طرح دلیپ گھوش اور سکانت مجمدار کے کئی قابل اعتراض بیانات کا بھی ایف آئی آر کی نقل میں ذکر کیا گیا ہے۔
ابھیشیک کے وکیل ارک ناگ نے بتایا، ”ابھیشیک بنرجی کی جانب سے ایک زیرو ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ گزشتہ پانچ سے چھ برسوں کے دوران شوبھیندو ادھیکاری، دلیپ گھوش اور سکانت مجمدار نے میڈیا کے سامنے ابھیشیک بنرجی، ا±س وقت کی حکومت یا پولیس کے بارے میں کئی تبصرے کیے ہیں۔ یہاں تک کہ پولیس کو دھمکی دینے جیسے بیانات بھی دیے گئے ہیں۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ان تمام تبصروں کے معاملے میں کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ ابھیشیک بنرجی کے معاملے میں پولیس نے جس سنجیدگی سے تحقیقات کی تھیں، ہمیں امید ہے کہ اس شکایت کی بھی اسی سنجیدگی سے تحقیقات کی جائیں گی۔“

شکایت نامے میں ابھیشیک بنرجی نے اپنے گھر پر مسلسل شرپسندوں کے حملوں کے پیچھے بی جے پی کے تعلق کا بھی ذکر کیا ہے۔ اس بارے میں ارک ناگ کا دعویٰ ہے، ”میڈیا میں پہلے ہی اس شخص کو دکھایا جا چکا ہے، جس کے بارے میں ہم سوال اٹھا رہے ہیں۔ اس کے باوجود اگر پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی، تو پھر ہمیں شکایت کیوں درج کرانی پڑے گی؟ کیا پولیس اتنی کمزور ہے، اتنی بے خبر ہے؟ یا معلومات کی اتنی کمی ہے کہ وہ خود فیصلہ نہیں کر پا رہی؟ پولیس اس بات سے ناواقف نہیں ہے کہ اس اجتماع کا اہتمام کون کر رہا ہے۔“

ابھیشیک بنرجی نے شوبھندو، سوکانتو اور دلیپ گھوش کے خلاف تھانے میںشکایت درج کرائی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn