Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

سناتن روایات‘ کے معاملے پر سووندو کا ’ملحد کمیونسٹ‘ اور ’جماعت سے متاثر ترنمول کانگریس‘ پر نشانہ

Admin
By Admin
Nov 13, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سناتن روایات‘ کے معاملے پر سووندو کا ’ملحد کمیونسٹ‘ اور ’جماعت سے متاثر ترنمول کانگریس‘ پر نشانہ
سناتن روایات‘ کے معاملے پر سووندو کا ’ملحد کمیونسٹ‘ اور ’جماعت سے متاثر ترنمول کانگریس‘ پر نشانہ — November 13, 2026
سناتن روایات‘ کے معاملے پر سووندو کا ’ملحد کمیونسٹ‘ اور ’جماعت سے متاثر ترنمول کانگریس‘ پر نشانہ
مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے جمعرات کو کہا کہ وہ ’ملحد کمیونسٹ‘ اور ’جماعت سے متاثر ترنمول کانگریس‘ کو عوام سے دور رکھنے کے لیے کام کریں گے، تاکہ یہ دونوں دوبارہ کبھی اپنا سر نہ اٹھا سکیں۔
چھٹ پوجا سے قبل ہاوڑہ میں عقیدت مندوں میں پوجا کا سامان تقسیم کرنے کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوبھندو نے کہا، ”اب وہ (سی پی ایم) پوچھ رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ ہم پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟ وزیر اعلیٰ یقیناً ایسا کریں گے۔ وزیر اعلیٰ 34 سالہ ملحد کمیونسٹ اور 15 سالہ جماعت سے متاثر ترنمول کانگریس، دونوں کو عوام سے دور رکھنے کے لیے کام کریں گے، تاکہ ان میں سے کوئی بھی دوبارہ اپنا سر نہ اٹھا سکے۔“
انہوں نے بائیں محاذ پر ’سناتن روایات‘ کو کم اہمیت دینے کی مبینہ کوششوں کا الزام بھی لگایا۔
شوبھندو نے کہا، ”34 سال تک ملحد کمیونسٹ کتابیں فروخت کرنے میں ماہر رہے۔ اگر آپ ان کے ماتھے پر تلک لگانے کی کوشش کرتے تو وہ اپنا ماتھا پیچھے ہٹا لیتے تھے۔“ ان کا دعویٰ تھا کہ بائیں محاذ کی حکومت کے دور میں مذہبی تقریبات کو ثقافتی پروگراموں میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا، ”34 سال تک ان لوگوں نے سناتن روایات کو محض ثقافتی تہوار قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ یہاں سناتن روایات پر عمل نہیں ہوتا۔“
شوبھندو نے اپنی پیش رو ممتا بنرجی اور ان کی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے مبینہ طور پر خوشامد کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی نئی حکومت بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں چھوڑے گی۔
انہوں نے الزام لگایا، ”گزشتہ 15 سالوں میں انہوں نے (ترنمول کے رہنماو¿ں نے) مغربی بنگال کی روایات اور ورثے کو تباہ کیا ہے۔ پتِر پکش کے دوران وہ درگا پوجا کا افتتاح کرنے کے لیے قینچی لے کر نکلتے تھے۔ رام نومی کے جلوسوں پر پتھراو¿ کرتے تھے۔“ انہوں نے ترنمول پر زبان کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرنے اور ایک مخصوص مذہب کے ماننے والوں کی خوشامد کرنے کا الزام بھی لگایا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کسی بھی ہندوستانی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرے گی۔ اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ ماہ ریجینگر اور نندی گرام کے ضمنی انتخابات کا حوالہ دیا، جہاں ان کے مطابق اقلیتی طبقے کے مسلمانوں نے بھی بی جے پی کو ووٹ دیا تھا۔
دوسری جانب ممتا بنرجی کے وفادار اور ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کنال گھوش نے وزیر اعلیٰ کو یاد دلایا کہ وہ خود ترنمول کانگریس سے آئے ہیں، جبکہ ان کے سیاحت کے وزیر شنکر گھوش کا تعلق سی پی ایم سے رہا ہے۔
کنال گھوش نے کہا، ”وزیر اعلیٰ خود ترنمول کانگریس کے سابق رہنما ہیں۔ سیاحت کے وزیر سابق سی پی ایم رکن ہیں۔ بی جے پی کو اہم عہدوں پر تقرری کے لیے دوسری جماعتوں سے اہل افراد کو شامل کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ اس پارٹی میں تجربہ کار لوگوں کی کمی ہے۔ اس لیے اس طرح کے غیر متعلقہ بیانات دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔“
سی پی ایم کی مرکزی کمیٹی کے رکن سوجن چکرورتی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کمیونسٹوں سے خوف زدہ ہیں۔
انہوں نے کہا، ”وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں عوام سے دور رکھیں گے۔ یہ کمیونسٹوں کے حوالے سے ان کی گھبراہٹ کا نتیجہ ہے۔ تاہم، وہ اس طرح کی دھمکیاں دے کر لوگوں کو ہمارے پاس آنے سے نہیں روک سکتے۔“

سناتن روایات‘ کے معاملے پر سووندو کا ’ملحد کمیونسٹ‘ اور ’جماعت سے متاثر ترنمول کانگریس‘ پر نشانہ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn