Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بی جے پی حکومت پر تنقید کرنے والے بنگال کے تین سوشل میڈیا کریئیٹرز کے خلاف پولیس کارروائی

Admin
By Admin
Nov 09, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بی جے پی حکومت پر تنقید کرنے والے بنگال کے تین سوشل میڈیا کریئیٹرز کے خلاف پولیس کارروائی
بی جے پی حکومت پر تنقید کرنے والے بنگال کے تین سوشل میڈیا کریئیٹرز کے خلاف پولیس کارروائی — November 09, 2026
بی جے پی حکومت پر تنقید کرنے والے بنگال کے تین سوشل میڈیا کریئیٹرز کے خلاف پولیس کارروائی
آکاش سرکار، سورجیت شی اور شریموی چکرورتی نے فیس بک پر وزیر اعلیٰ سویندو ادھیکاری کو نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت اور اس کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔ آکاش سرکار اور شریموی چکرورتی کو ضمانت مل چکی ہے، جبکہ سورجیت شی کو 6 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔
مغربی بنگال کے تین سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹرز آکاش سرکار، سورجیت شی اور شریموی چکرورتی کو حال ہی میں ریاست کی حکمراں بی جے پی حکومت اور اس کی پالیسیوں پر سوال اٹھانے والی پوسٹیں شیئر کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
آکاش سرکار کو تین دن پولیس حراست میں گزارنے کے بعد 29 اکتوبر کو ضمانت مل گئی، جبکہ شریموی چکرورتی کو 26 اکتوبر کو ذاتی مچلکے پر رہا کر دیا گیا۔ دوسری جانب سورجیت شی کو پہلے عدالتی حراست میں بھیجا گیا اور مدنی پور سینٹرل جیل میں رکھا گیا۔ فی الحال وہ 6 نومبر تک پولیس حراست میں ہیں۔
سورجیت شی کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 152، 197 اور 353 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان دفعات کا تعلق ہندوستان کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات، قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والے دعوو¿ں اور عوامی فساد یا بدامنی کا سبب بننے والے بیانات سے ہے۔
آکاش سرکار کے خلاف درج ایف آئی آر میں بی این ایس کی دفعات 356(1)، 353(1)(2) اور 299(1) لگائی گئی ہیں۔ ان کا تعلق مجرمانہ ہتک عزت، غلط معلومات پھیلانے یا نفرت انگیز تقریر اور مذہبی جذبات کو جان بوجھ کر مجروح کرنے سے ہے۔
مغربی مدنی پور ضلع کے دنتن گاو¿ں کے رہنے والے سورجیت شی فیس بک پر ’کور بنگلہ-جن کانتھا‘ نامی پیج چلاتے ہیں، جس کے 2 لاکھ 52 ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں۔ سورجیت سماجی، سیاسی اور سائنسی موضوعات پر مختلف پوسٹیں شیئر کرتے ہیں۔ ان کے پیج پر آخری دو پوسٹیں 19 اکتوبر کو کی گئی تھیں۔
ان میں سے ایک پوسٹ میں وہ ریاست میں جلوسوں کے دوران ڈی جے اور لاو¿ڈ اسپیکر پر پابندی لگانے کے لیے بی جے پی حکومت کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔ دوسری پوسٹ میں کولکاتا کے چورباغان میں درگا پوجا کے دوران پیش آنے والی بھگدڑ، جس میں 19 افراد کی موت ہوئی تھی، کے بعد سامنے آنے والے الزامات کا ذکر کیا گیا ہے۔18 اکتوبر کو سورجیت کی ایک اور پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جسے ہندوستان میں محدود کر دیا گیا ہے۔
آلٹ نیوز نے تنظیم کے اہم رکن دیپک رائے سے بات کی۔ رائے نے بتایا کہ سیاسی موضوعات کے علاوہ سورجیت مختلف سائنسی اور سماجی مسائل پر بھی کھل کر اپنی رائے رکھتے تھے۔دیپک رائے نے الزام لگایا، ”سورجیت تقریباً ایک سال سے ہمیں بتا رہے تھے کہ مقامی بی جے پی اور آر ایس ایس کارکنوں کا ایک طبقہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹوں کی وجہ سے انہیں پریشان کر رہا ہے۔ 4 مئی کے بعد، جب بی جے پی ریاست میں اقتدار میں آئی، تو ہراسانی کی شدت بڑھ گئی۔ 17 یا 18 اکتوبر کو سورجیت نے مجھے بتایا کہ اسی گروپ نے ان کے گھر پر حملہ کیا ہے۔ ان لوگوں کا الزام تھا کہ وہ ملک مخالف مواد پوسٹ کر رہے ہیں۔ میں نے انہیں کسی دوسری جگہ پناہ لینے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد وہ کانتھی میں اپنے ایک دوست کے گھر چلے گئے۔ پولیس نے 24 اکتوبر کو وہیں سے انہیں گرفتار کر لیا۔“رائے کے مطابق، سورجیت کو پولیس نے 24 اکتوبر کو حراست میں لیا تھا، لیکن اتوار 25 اکتوبر کو ان کی گرفتاری دنتن میں واقع ان کی رہائش گاہ سے دکھائی گئی، نہ کہ کانتھی سے۔
رائے نے آلٹ نیوز کو بتایا کہ سورجیت کے گھر پر حملہ کرنے والے گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں کے سلسلے میں دنتن تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ان کے مطابق، جب سورجیت کے والد اور سسر مبینہ شکایت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے تھانے پہنچے تو پولیس کوئی شکایت پیش نہیں کر سکی۔
رائے کا الزام ہے کہ پولیس نے اہل خانہ سے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے سورجیت کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور بہتر ہوگا کہ وہ خود سپردگی کر دیں، ورنہ انہیں دوسروں کے لیے مثال بنا دیا جائے گا۔
گرفتاری کے دوران رائے نے الزام لگایا کہ موقع پر صرف تین سے چار پولیس اہلکار موجود تھے، جبکہ تقریباً 20 آر ایس ایس اور بی جے پی کارکنوں نے سورجیت کو گھیر رکھا تھا۔
انہوں نے کہا، ”تقریباً 15 سے 20 آر ایس ایس اور بی جے پی کارکنوں نے کانتھی میں ان کے دوست کے گھر کو گھیر لیا تھا۔ ان لوگوں نے سورجیت کے ساتھ مارپیٹ کی اور پھر انہیں پولیس کے حوالے کر دیا، جس کے بعد پولیس انہیں ایک گاڑی میں لے گئی۔“
رائے نے مزید کہا، ”ہمیں لگا تھا کہ کانتھی پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے، اس لیے ہم نے کانتھی سب ڈویڑنل عدالت میں ان کی پیروی کے لیے ایک وکیل کا انتظام کیا۔ لیکن بعد میں ہمیں معلوم ہوا کہ سورجیت کو دنتن پولیس نے گرفتار کیا تھا اور انہیں دنتن عدالت میں پیش کیا گیا۔“
رائے نے مزید الزام لگایا کہ سورجیت کے اہل خانہ کو گرفتاری کے دو دن بعد مقدمے سے متعلق قانونی دستاویزات حاصل ہو سکیں۔پولیس نے مبینہ طور پر سورجیت کا موبائل فون بھی ضبط کر لیا ہے، لیکن ان کے اہل خانہ کو ضبطی کی فہرست فراہم نہیں کی گئی۔خبر کی اشاعت تک دنتن اور کانتھی پولیس سے رابطہ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں۔
آلٹ نیوز نے سورجیت کے ماموں تاپن جانا سے بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا، ”سورجیت کو 2 نومبر کو دنتن عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور پولیس نے سات دن کی حراست مانگی تھی، لیکن جج نے صرف چار دن کی پولیس حراست منظور کی۔“جانا نے مزید کہا، ”پولیس حراست میں بھیجے جانے کے بعد جب ہم سورجیت سے ملاقات کے لیے گئے تو دنتن تھانے کے ایک افسر نے ہمارے ساتھ زبانی بدسلوکی کی۔ اس افسر نے کہا کہ سورجیت نے سناتن دھرم، ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی توہین کی ہے اور اپنی فیس بک پوسٹوں کے ذریعے عوام کو بھڑکا رہے ہیں۔ افسر نے ہم سے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ پوچھ گچھ کے دوران سورجیت یہ بتائیں کہ انہیں یہ پوسٹیں کرنے کی ہدایت کس نے دی تھی۔“جانا نے مزید بتایا، ”افسر نے یہ بھی کہا کہ اگر سورجیت نے اعتراف نہیں کیا تو ان کے لیے ضمانت حاصل کرنا مشکل بنا دیا جائے گا۔“

بی جے پی حکومت پر تنقید کرنے والے بنگال کے تین سوشل میڈیا کریئیٹرز کے خلاف پولیس کارروائی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn