بھتّوں پر انحصار نہیں، بنگال کو خود کفیل بننا ہوگا“، ہلدیہ سے وزیر اعلیٰ کا پیغام
اب بھتّوں پر انحصار نہیں چلے گا۔ بنگال کو اب خود کفیل بننا ہوگا۔ ہلدیہ سے وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے یہی پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ خود کفیل ہندوستان کی تعمیر ہمارا مقصد ہے اور اس کے لیے عہد کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم کی قیادت میں ہندوستان خود کفیل بن رہا ہے۔ بنگال کو بھی اسی راستے پر چلنا ہوگا۔ بھتّوں پر انحصار ختم کرکے خود کفیل بننا ہوگا۔
ریاست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی شوبھندو نے بھتّوں کے خلاف پیغام دیا ہے۔ حکومت تشکیل پانے کے بعد ہی اماموں، مو¿ذنوں اور پجاریوں کو دیے جانے والے بھتّے بند کر دیے گئے ہیں۔ تاہم، آیوشمان یوجنا، بیوہ پنشن سمیت کئی دیگر بھتّے اب بھی جاری ہیں۔
ایسی صورتِ حال میں درگا پوجا سے قبل شوبھندو نے ایک بار پھر بنگال کو خود کفیل بنانے کی اپیل کی۔ ریاست میں آہستہ آہستہ صنعتیں آرہی ہیں۔ اسی پس منظر میں وزیر اعلیٰ نے پیغام دیا کہ بنگال کو بھتّوں پر انحصار ختم کرکے خود کفالت کی جانب بڑھنا ہوگا۔
آج ہلدیہ میں 6 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ مزید 10 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں مزید صنعتیں آئیں گی۔ شوبھندو نے بنگال میں ہونے والی ممکنہ سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی پیش کیں۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہلدیہ میں 98 ایکڑ زمین پر پیپسی کا نیا پلانٹ قائم کیا جائے گا۔ اس کے لیے ہلدیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے زمین فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ ہلدیہ میں طبی آلات تیار کرنے کی فیکٹری بھی قائم ہوگی۔ یہ فیکٹری 50 ایکڑ زمین پر بنائی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق، آئندہ ایک سال کے دوران ہلدیہ میں صنعتی شعبے میں مزید ترقی ہوگی۔
بھتّوں پر انحصار نہیں، بنگال کو خود کفیل بننا ہوگا“، ہلدیہ سے وزیر اعلیٰ کا پیغام...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments