Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ایلن پارک میں پہلی بار درگا پوجا ہوگی اور چیف منسٹر اس کا افتتاح کریںگے

Admin
By Admin
Sep 12, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

ایلن پارک میں پہلی بار درگا پوجا ہوگی اور چیف منسٹر اس کا افتتاح کریںگے
ایلن پارک میں پہلی بار درگا پوجا ہوگی اور چیف منسٹر اس کا افتتاح کریںگے — September 12, 2026
ایلن پارک میں پہلی بار درگا پوجا ہوگی اور چیف منسٹر اس کا افتتاح کریںگے
پوجا کے دنوں میں پارک اسٹریٹ جیسے سوتیلی ماں کا سلوک جھیلتی ہے۔ سَپتمی سے دَشمی تک شہر کے مرکز میں عام دنوں میں مصروف رہنے والی یہ سڑک تقریباً سنسان پڑی رہتی ہے۔ شری بھومی سے لے کر سنتوش مترا اسکوائر اور چیتلا اگراَنی تک جب لوگوں کے ہجوم کو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے، تب دوپہر اور رات کے وقت پارک اسٹریٹ پر بھیڑ کے نام پر صرف چند کھانے پینے کے شوقین افراد ہی نظر آتے ہیں۔ اس سڑک پر کوئی درگا پوجا نہیں ہوتی تھی، یعنی اب تک نہیں ہوتی تھی۔
ریاست میں اقتدار کی تبدیلی ہوئی ہے اور پارک اسٹریٹ بھی بدل رہی ہے۔ اس سال پہلی بار کرسمس کے موقع پر جشن کے لیے مشہور ایلن پارک میں درگا پوجا ہوگی۔ اس کے منتظمین کولکاتا سَناتنی سنگھ ہیں۔ پورے شہر میں ٹیزر ہورڈنگ لگائے گئے ہیں، جن پر لکھا ہے، ”کون آ رہا ہے؟“
کولکاتا سَناتنی سنگھ کے سکریٹری نوین مشرا، بھوانی پور حلقے میں شوبھندو ادھیکاری کے انتخابی ایجنٹ رہ چکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ”اس سے پہلے دو تین مرتبہ پوجا منعقد کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن اجازت نہیں ملی۔ اب سَناتنی حکومت آنے کے بعد یہ موقع پیدا ہوا ہے۔“ گنیش چوتھی کے دن بھومی پوجن ہوگا۔ سنگھ کے صدر شنکودیپ پانڈا نے کہا، ”مہالیہ کے اگلے دن وزیر اعلیٰ پوجا کا افتتاح کریں گے۔“
ایلن پارک کا رنگ بھی بدل رہا ہے۔ پوری ریاست کی طرح یہاں بھی اب تک نیلے اور سفید رنگ کا غلبہ تھا، لیکن اب رودراکش کے رنگ کی تہہ چڑھائی جا رہی ہے۔ منڈپ کی تعمیر سبرت مکھرجی کریں گے۔ منتظمین فی الحال مورتی بنانے والے فنکار کا نام بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔
ہر سال کرسمس کے موقع پر دھرم تلا کی جانب والے موڑ سے تقریباً ملک بازار موڑ تک تقریباً دو کلومیٹر طویل سڑک روشنیوں سے سج جاتی تھی۔ اس بار یہ سجاوٹ دو ماہ پہلے ہی شروع ہو جائے گی۔ آدھی سڑک کو چندن نگر کے روشنی کے فنکار سجائیں گے، جبکہ باقی آدھے حصے میں کانتھی کے فنکار روشنیوں کا نظارہ پیش کریں گے۔
مہالیہ سے ہی پوجا کے احاطے میں اشلوک اور ستوتر پاٹھ شروع ہو جائے گا۔ چوتھی سے بنگال کے لوک فنکار اور قومی سطح کے فنکار پروگرام پیش کریں گے۔ منتظمین کے مطابق، اشٹمی کی آرتی میں بھی خاص کشش ہوگی۔ایلن پارک کی پوجا میں بی جے پی کے بڑے رہنماو¿ں کی آمد متوقع ہے۔ ریاست کے رہنماو¿ں کے علاوہ بی جے پی کے زیر اقتدار کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی یہاں آ سکتے ہیں، ایسی اطلاع ہے۔
ایلن پارک میں نئے سرے سے پوجا کا اہتمام کیوں کیا جا رہا ہے؟ شنکودیپ پانڈا کا جواب ہے، ”اب تک یہاں پوجا کیوں نہیں ہوئی؟“ وہ بھی کہتے ہیں کہ سَناتنی حکومت آئی ہے، اس لیے پوجا ہوگی۔
تو کیا پارک اسٹریٹ میں کرسمس کا جشن اب ماضی بن جائے گا؟ سَناتنی سنگھ کے سکریٹری کا جواب ہے، ”کرسمس بھی ہوگا اور پوجا بھی ہوگی۔ ہم ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں۔ کرسمس کے موقع پر بھی ایلن پارک روشنیوں سے جگمگائے گا۔“

ایلن پارک میں پہلی بار درگا پوجا ہوگی اور چیف منسٹر اس کا افتتاح کریںگے...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn