Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کیا ممتا کے امیدواروں کو نندی گرام اور ریجینگر میں گھاس پھول کا انتخابی نشان ملے گا؟

Admin
By Admin
Sep 12, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

کیا ممتا کے امیدواروں کو نندی گرام اور ریجینگر میں گھاس پھول کا انتخابی نشان ملے گا؟
کیا ممتا کے امیدواروں کو نندی گرام اور ریجینگر میں گھاس پھول کا انتخابی نشان ملے گا؟ — September 12, 2026
کیا ممتا کے امیدواروں کو نندی گرام اور ریجینگر میں گھاس پھول کا انتخابی نشان ملے گا؟
مشرقی مدنی پور کے نندی گرام اور مرشد آباد کے ریجینگر میں آئندہ 6 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 9 اکتوبر کو ہوگی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 ستمبر ہے۔ ان انتخابات میں گھاس پھول کے انتخابی نشان پر کون امیدوار ہوگا، اس بارے میں فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ اسی پس منظر میں ’ترنمول‘ نام، ’گھاس پھول‘ انتخابی نشان اور تنظیم کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں رہے گی، اس کا فیصلہ کرانے کے لیے ہفتہ کے روز ایک دوسرے کے مدِمقابل دونوں دھڑے دہلی پہنچے تھے۔ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار، دونوں الیکشن کمشنروں سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے الگ الگ دونوں فریقوں کے ساتھ ملاقات کی۔سب سے پہلے ریتبرت ترنمول کی جانب سے کمیشن سے ملاقات کے لیے پہنچے ریتبرت بندیوپادھیائے، اروپ رائے، چندریما بھٹاچاریہ، اخترالزمان اور ان کے وکیل نے ترنمول کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملاقات کی۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد وہاں سے باہر نکلنے کے بعد ریتبرت نے کالی گھاٹ کے حامی دھڑے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ پارٹی صرف ممتا کی بات پر چلتی تھی۔ دستاویزات کی کوئی پروا نہیں کی جاتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کوئی جمہوری پارٹی نہیں چل سکتی۔
کمیشن کے دفتر کے باہر ریتبرت نے کہا، ”اندر جو کچھ کہا ہے، وہ میڈیا کے سامنے نہیں بتاو¿ں گا۔ تاہم اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ’نہ کھاتا نہ بہی، جو ممتا بنرجی کہے وہی صحیح‘— اس طرح کوئی جمہوری پارٹی نہیں چل سکتی۔ ترنمول کسی خاندان کی موروثی جائیداد نہیں ہے۔ یہ زمینی سطح کے کارکنوں کی پارٹی ہے۔“انہوں نے بتایا کہ انہوں نے حقائق اور دستاویزات پر مبنی اپنا موقف کمیشن کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ اب فیصلہ کمیشن کو کرنا ہے۔ تاہم انہیں امید ہے کہ ’ترنمول‘ نام اور ’گھاس پھول‘ انتخابی نشان انہیں ہی ملے گا۔ریتبرت اور ان کے ساتھی دوپہر تقریباً 12 بجے کمیشن کے دفتر سے نکل گئے۔ اس کے بعد کالی گھاٹ ترنمول کے نمائندوں کے طور پر کلیان بندیوپادھیائے اور ساکیت گوکھلے کمیشن کے دفتر میں داخل ہوئے۔ رکن پارلیمنٹ اور وکیل کلیان بندیوپادھیائے نے بعد میں کہا، ”تقریباً دو گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ کمیشن نے جو جاننا چاہا اور جو معلومات طلب کیں، ہم نے وہ فراہم کر دیں۔“کلیان نے اشارہ دیا کہ ”ممکن ہے کمیشن کوئی عبوری حکم جاری کرے۔ حکم کیا آتا ہے، اسے دیکھنے کے بعد ہم اپنے اگلے قدم کا فیصلہ کریں گے۔“

کیا ممتا کے امیدواروں کو نندی گرام اور ریجینگر میں گھاس پھول کا انتخابی نشان ملے گا؟...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn