بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے بلآخر ملائیکہ سے تعلقات ختم ہونے کی تصدیق کردی۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش تھی جو ہندو تہوار دیوالی کی ایک تقریب کی ہے جس میں ارجن سمیت ان کی نئی آنے والی فلم 'سنگھم اگین' کے ساتھ اداکار اجے دیوگن اور دیگر شریک تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ارجن نے ہاتھ میں مائیک پکڑا اور وہ کچھ کہنے لگے تو وہاں موجود کراؤڈ نے ملائیکہ ملائیکہ کی آوازایں لگانا شروع کردیں۔ ارجن نے آوازیں سنتے ہی کہا 'ابھی سنگل ہوں میں'، ساتھ ہی اداکار مسکرا دیے۔ سوشل میڈیا پر پیجز نے مذکورہ ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ ارجن اب ملائیکہ کے ساتھ نہیں اور دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ارجن نے باضابطہ طور پر اپنے اور ملائیکہ کے رومانوی تعلق پر کچھ ردعمل دیا ہو، اس سے قبل نہ ہی دونوں کی جانب سے اپنے رشتے کی براہِ راست تصدیق کی گئی نہ ہی تردید کی گئی۔ گزشتہ کئی عرصے سے دونوں کے درمیان بریک اپ کی خبریں تھیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ بعدازاں حال ہی میں جب ملائیکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کی تو ارجن ان کے ہمراہ آخری رسومات میں شریک تھے۔
Source: social media
انجلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8 سال بعد طلاق کا تصفیہ طے
شردھا کپور نے شادی کی آفر پر لڑکوں سے پٹوایا، ورون دھون کا انکشاف
عدنان سمیع کی بیٹے اذان، بھائی جنید کے ہمراہ تصویر سامنے آ گئی
عامر خان پروڈکشنز کی پشپا 2 کی ٹیم اور الو ارجن کو مبارکباد
اداکار شیوا راجکمار امریکا میں کینسر سرجری کے بعد صحتیاب ہوگئے
ہندی سنیما میں کوئی ایسا نہیں جو پشپا 2 جیسی فلم بناسکے، انوراگ کشیاپ
عامر خان پروڈکشنز کی پشپا 2 کی ٹیم اور الو ارجن کو مبارکباد
انجلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8 سال بعد طلاق کا تصفیہ طے
گووندا کی بیٹی ٹینا کے خواتین کے مخصوص ایام پر متنازع بیان نے انٹرنیٹ کو ہلا دیا
اداکار شیوا راجکمار امریکا میں کینسر سرجری کے بعد صحتیاب ہوگئے