سری نگر08 ستمبر:جموں وکشمیر اپنی پارٹی کو اسمبلی انتخابات میں سبھی سیٹوں پر ہار کا سامنا کرنا پڑا یہاں تک کہ پارٹی سربراہ الطاف بخاری کو نیشنل کانفرنس کے امیدوار نے ہرا دیا۔ اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری بھی اپنی سیت نہ بچا سکے اور این سی امیدوار مشتاق گورو نے 13ہزار717ووٹ حاصل کرکے اس نشست پر جیت حاصل کی۔ نامہ نگار نے بتایا کہ اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری چھانہ پورہ نشست پر ایک مضبوط امیدوار کے طورپر دیکھے جارہے تھے لیکن اس بار کے الیکشن میں انہیں ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔ نیشنل کانفرنس کے مشتاق احمد گورو نے 13ہزار 717ووٹ حاصل کرکے اس نشست پر جیت حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر الطاف بخاری نے 8ہزار 29ووٹ حاصل کئے۔ اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر کو بھی ٹنگمرگ نشست پر ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔ یہاں پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار فاروق احمد شاہ کو 26ہزار984ووٹ ملے جبکہ غلام حسن میر کو 22ہزار 793ووٹ ملے اور اس طرح سے غلام حسن میر چار ہزار 191ووٹوں سے ہار گئے۔ نامہ نگار کے مطابق اننت ناگ سے اپنی پارٹی کے امیدوار ہلال احمد شاہ بھی ہار گئے اور انہیں چار ہزار 245ووٹ ملے ۔ اس نشست پر کانگریس کے پیرزادہ سعید نے 6ہزار 679ووٹ حاصل کرکے جیت حاصل کی جبکہ محبوبہ بیگ دوسرے نمبر پر آئے۔ لالچوک نشست پر اپنی پارٹی کے امیدوار محمد اشرف میر بھی اپنے مدمقابل نیشنل کانفرنس کے امیدوار شیخ احسن احمد سے ہار گئے۔ شیخ احسن احمد کو 16ہزار 731ووٹ ملے جبکہ اشرف میر کو 5ہزار 388اور اس طرح سے اپنی پارٹی امیدوار 11ہزار 343ووٹوں سے ہار گئے۔
Source: uni news
کویت کا دورہ مستقبل کی شراکت داری کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا: مودی
جے پور میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی
آن لائن سٹہ بازی میں رقم ہارنے کے بعد ڈگری کے طالب علم کی خودسوزی
شراب گھوٹالہ کیس میں اروند کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلے گا، ایل جی نے ای ڈی کو دی منظوری
ممبئی فیری حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 15 ہوئی
ماں نے تین بچوں کے ساتھ پھندے پر لٹک کر کی خودکشی
پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی
بنگلورو۔انجینئر اتل خودکشی کیس، سپریم کورٹ نے تین ریاستوں سے جواب طلب کیا
چوٹالہ کے انتقال پر ہریانہ میں تین روزہ سوگ
حکمران یماعت اور اپوزیشن پارٹیاں اڈانی، سوروس-سونیا اور امبیڈکر جیسے مسائل پر تعطل میں پھنسی ہوئی ہیں
ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی,لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی
اب ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدان پارلیمنٹ کے گیٹ پر احتجاج نہیں کر سکیں گے: ہاتھا پائی کے بعد اوم برلا کا فیصلہ
حکومت 'دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر' کے ہدف کو جلد از جلد حاصل کرے گی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
کرناٹک ہائی کورٹ نے موڈا گھوٹالے کی تحقیقات پر عارضی روک لگائی