ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے۔ انہوں نے مسلم ممالک سے سوال کیا کہ وہ کس طرف ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی نے مسلم ممالک کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایران اپنی جدوجہد میں ڈٹ کر کھڑا ہے، مسلم دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس طرف ہیں۔ لاریجانی نے کہا کہ جب ایران پر حملہ ہوا تو مسلم اکثریتی ممالک کی طرف سے حمایت نہ ملنے پر افسوس ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ ہاتھ باندھے خاموش کھڑا رہے۔ لاریجانی نے کہا، ’آج کی اصل لڑائی میں امریکہ اور اسرائیل ایک طرف، اور ایران و مزاحمتی قوتیں دوسری طرف ہیں۔ تو پھر آپ کس طرف ہیں؟‘ ایرانی رہنما نے مسلم اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے پر تسلط قائم کرنے کا خواہاں نہیں بلکہ امت مسلمہ کو متحد دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل آپ کے وفادار نہیں، درحقیقت یہ آپ کا دشمن ہیں۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ