امریکی آئی ٹی کمپنی اوریکل نے تنظیمی تبدیلیوں کے تحت بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کرنا شروع کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے بھارت میں تقریباً 12,000 ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا ہے جبکہ آئندہ 1 ماہ کے اندر مزید چھانٹیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ ملازمین کے مطابق کمپنی نے عالمی سطح پر تقریباً 30,000 افراد کو برطرف کیا ہے، بھارت میں اوریکل کے کل ملازمین کی تعداد تقریباً 30,000 بتائی جاتی ہے جن میں سے بڑی تعداد حالیہ فیصلے سے متاثر ہوئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے ملازمین کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی اور آپریشنز کو مؤثر بنانے کے لیے بعض عہدے ختم کیے جا رہے ہیں جس کے باعث متعلقہ ملازمین کی پوزیشن غیر ضروری ہو گئی ہے۔ برطرف ملازمین کو پیشکش کی گئی ہے کہ جنہوں نے کم از کم 1 سال خدمات انجام دی ہیں انہیں ایک سال کے بدلے 15 دن کی تنخواہ، ملازمت ختم ہونے تک 1 ماہ کی بقایا تنخواہ، چھٹیوں کی ادائیگی، اہلیت کے مطابق گریجویٹی اور 1 ماہ کے نوٹس پیریڈ کی تنخواہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ 2 ماہ کی اضافی تنخواہ بطور ٹاپ اپ بھی دی جا رہی ہے تاہم یہ پیکیج صرف رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دینے والے ملازمین کے لیے ہے۔ میڈیا کے مطابق کمپنی نے اس معاملے پر باضابطہ طور پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع