ممبئی ، 03 اکتوبر : اورنگ آباد کل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کو نسل 17 دنوں سے مختلف مطالبات کو لے کر ڈویژنل کمشنر آفس کے رو بروز نجیری دھر نے پر بیٹھی ہوئی ہے۔ یہ دھرنا صدر کونسل ضیاء الدین صدیقی کی صدارت میں جاری ہے ۔ان میں گستاخ رسول رام گیری اور ہیٹ اسپیچ کرائم کے ملزم نتیش رانے کی گرفتاری، اہانت کے خلاف قانون سازی، وقف ترمیمی بل 2024 کی مکمل واپسی اور شہر و ضلع کا نام تبدیل نہ کرنے جیسے مطالبات شامل ہے۔ اب تک اس دھرنے میں ملک و شہر کی معروف دینی وملّی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔دینی و ملّی شخصیات میں مولانا عمرین محفوظ رحمانی، مولانا توقیر احمد رضا خان ، امیر شریعت مراٹھواڑا مولانا مفتی معیز قاسمی ۔ نائب امیر شریعت مولانا عبدالرشید مدنی، حافظ اقبال انصاری، امیر حلقہ مہاراشٹرا مولانا الیاس خان فلاحی، مجتبیٰ فاروق ،مولانا عبدالقوی فلاحی، مولانا مہیب اللّٰہ امام مسجد شاہ گنج کلاں ، مولانا معیز الدین فاروقی, مولانا محفوظ الرحمٰن فاروقی ،مولانا کلیم ندوی صدر مراٹھواڑا جمیعت علماء ہند، حافظ عبدالعظیم شہر صدر جمیعت علماء ہند، ڈاکٹر ابرار عارف ناظم وحدت اسلامی ہند اورنگ اباد ، مفتی محسن اور شہر کے علماء اور حفاظ نے بھی شرکت کی۔ سیاسی شخصیات میں سابقہ رُکن پارلیمان امتیاز جلیل ، موجودہ رُکن پارلیمان جالنہ ڈاکٹر کلیان کاڈے ، اتحاد فرنٹ کے جاوید قریشی ، ونچت سے امت بوہیگڈ ، جلیس احمد، طیب ظفر، کانگریس کے شہر صدر شیخ یوسف ،این سی پی کے شہر صدر خواجہ شرف الدین مُلّا، ضلع صدر سانگڑے پاٹل ، طاہربھائی، ہشام عثمانی ، سماجوادی سے شھر صدر فیصل خان، شیوسینا کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شعیب ہاشمی، ڈاکٹر سرتاج پٹھان (کانگریس)، ایم آئی ایم کے شہر صدر شارق نقشبندی ، ایڈووکیٹ اکرام خان، الیاس کرمانی صدر مسلم عوامی کمیٹی ، سابق ڈپٹی مئیر تقی حسن خان، کمیونسٹ پارٹی کے ابھے ٹکسال ، اور اس کےعلاوہ تمام ہی سیاسی جماعتوں کے افراد نے شرکت کی۔ مسلم نمائندہ کو نسل کی جاانب سے گزارش کی گئی ہے کہ ،ناموس رسالت و وقف کو جمعہ کے خطابات کا عنوان بنائیں نیز عوام سے نماز جمعہ کے بعد کثیر تعداد میں زنجیر دھرنے میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
Source: uni news service
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس
الیکشن سے عین قبل بہار ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی نہیں ہونی چاہیے،سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا عمل رہے گا جاری،آدھارکارڈ کو بھی ماننے کا حکم
ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کو والد نے گولی مار کر قتل کر دیا
ناجائز تعلقات میں رکاوٹ،باپ کا قتل کرنے کے بعد بیٹی عاشق کے ساتھ فلم دیکھنے چلی گئی

دہلی این سی آر میں زلزلے کے تیز جھٹکے، دفتروں اور گھروں سے باہر بھاگے لوگ، افراتفری کا ماحول
سپریم کورٹ 14 جولائی کو نمیشا کی پھانسی پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرے گی