متحدہ عرب امارات کے اوپیک سے باضابطہ انخلاء کے بعد عالمی تیل منڈی میں بڑی تبدیلیاں آ سکتی ہیں اور امریکا کو اس سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یو اے ای کافی عرصے سے اوپیک کی پیداوار کی حدوں پر اعتراض کر رہا تھا کیونکہ اس نے اپنی تیل کی پیداوار بڑھانے میں سرمایہ کاری کی مگر اسے مکمل طور پر مارکیٹ میں نہیں لا سکا، اب اوپیک سے نکلنے کے بعد وہ زیادہ تیل فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہو گا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آبنائے ہرمز بند ہونے کے باعث عالمی سطح پر تیل کی فراہمی متاثر ہے اور قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد یو اے ای روزانہ تقریباً 2 ملین بیرل اضافی تیل فراہم کر سکتا ہے جس سے قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے۔ رپورٹ میں شائع کی گئی ماہرین کی رائے کے مطابق اوپیک کی کمزور ہوتی گرفت امریکا کے لیے مثبت ہو گی کیونکہ اس سے تیل کی قیمتوں پر کارٹیل کا اثر کم ہو جائے گا۔ اس دوران امریکا خود بھی تیل پیدا کرنے والا بڑا ملک بن چکا ہے اور موجودہ بحران میں اسے معاشی فائدہ ہوا ہے۔ دوسری جانب یو اے ای کا یہ اقدام امریکا کے ساتھ اس کے بڑھتے ہوئے سیاسی اور معاشی تعلقات کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔ ماہرین کی رائے ہے کہ مستقبل میں اوپیک کے دیگر ممالک بھی اس راستے پر چل سکتے ہیں تاہم تنظیم کے مکمل خاتمے کے بجائے اس کے کمزور ہونے کا امکان زیادہ ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق علاقائی سطح پر اس فیصلے کے اثرات خلیجی تعاون کونسل پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی