لڑاکا طیارے بنانے والی چینی کمپنی چنگڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن نے سنہ 2025 میں ریکارڈ منافع حاصل کیا اور پہلی سہ ماہی کے دوران اس کی فروخت میں تقریباً دُگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس چینی کمپنی کو گذشتہ برس کی انڈیا پاکستان جنگ کے بعد شہرت ملی تھی جب پاکستان نے اس کمپنی کے تیار کردہ جے 10 سی لڑاکا طیارے کی مدد سے انڈیا کے رفال طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ مالیاتی و معاشی امور سے متعلق خبریں فراہم کرنے والے امریکی ادارے بلومبرگ نے چنگڈو کی جانب سے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیا۔ اس بیان کے مطابق سنہ 2025 میں چنگڈو کی آمدن 15.8 فیصد اضافے کے ساتھ 75.4 ارب یوآن (11 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی، جبکہ منافع 6.5 فیصد بڑھ کر 3.4 ارب یوآن ہو گیا۔ بلومبرگ کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ اس کمپنی کے منافع کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں پہلی سہ ماہی کی فروخت میں تقریباً 80 فیصد اضافہ ہوا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی