International

انڈیا میں بات چیت پر زور دینے والی آوازیں مثبت پیش رفت ہیں: پاکستان

انڈیا میں بات چیت پر زور دینے والی آوازیں مثبت پیش رفت ہیں: پاکستان

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان مبینہ بیک چینل مذاکرات کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کر سکتے۔ عرب نیوز کے صحافی وسیم عباسی کے سوال کے جواب میں ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ انڈیا کے اندر مکالمے کے حق میں اٹھنے والی آوازیں ایک مثبت پیش رفت ہیں اور امید ہے کہ وہاں جنگی بیانات اور جارحانہ رویہ کم ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اس حوالے سے انڈیا کے سرکاری مؤقف کا انتظار کرے گا۔ بیک چینل یا ٹریک ٹو سفارت کاری سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ وہ اس بارے میں آگاہ نہیں ہیں اور اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ ان کے مطابق اگر اس حوالے سے بات کی جائے تو ’پھر یہ بیک چینل نہیں رہے گا۔‘ دوسری جانب انڈیا کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نروانے نے پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ مکالمے اور عوامی روابط کی حمایت کی ہے۔ انھوں نے آر ایس ایس کے رہنما دتاتریہ ہوسبالے کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط اہم ہیں۔ ممبئی میں ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل نروانے کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عام شہریوں کے مسائل، جیسے خوراک، کپڑا اور رہائش، یکساں ہیں اور عام آدمی کا سیاست سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق جب دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے تو ریاستی سطح پر بھی بہتری آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ ’تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے‘، تاہم انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انڈیا ضرورت پڑنے پر طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا۔ یاد رہے کہ آر ایس ایس کے رہنما دتاتریہ ہوسبالے نے بھی حالیہ بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعطل ختم کرنے کے لیے عوامی رابطے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک میں بعض حلقوں کی جانب سے مکالمے کی حمایت کو ایک اہم اشارہ سمجھا جا رہا ہے، تاہم باضابطہ سطح پر کسی پیش رفت کے آثار فی الحال واضح نہیں ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments