نئی دہلی، 24 جولائی:کانگریس کی قیادت میں انڈیا اتحاد کے ممبران پارلیمنٹ نے بدھ کے روز یونین بجٹ 2024-25 پر بحث کے دوران راجیہ سبھا سے علامتی واک آؤٹ کیا اور الزام لگایا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی تجاویز "امتیازی تفریق پر مبنی اور وفاقیت کے اصولوں کے خلاف ہیں۔ " واک آؤٹ کے بعد اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوئے اور حکومت اور بجٹ کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس سے پہلے، بجٹ پر بحث کے دوران، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا، "ہم بجٹ کی مذمت کرتے ہیں۔ اس میں کوئی توازن نہیں ہے، کوئی ترقی نہیں ہے۔ حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ کے ایوان بالا سے واک آؤٹ کرنے کے بعد، انہوں نے کہا کہ بجٹ فریب پر مبنی ہے اور اس میں کوئی "انصاف" نہیں ہے۔ مسٹر کھڑگے نے کہا، "حکومت کا یہ بجٹ صرف اپنے اتحادیوں کو مطمئن کرنے کے لیے ہے، انہوں نے دوسروں کو کچھ نہیں دیا۔" حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا "حکومت مہنگائی کے حوالے سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا سکی ہے۔ اتر پردیش کو کچھ نہیں ملا۔ یوپی کو ڈبل انجن والی حکومت سے دوہرا فائدہ ملنا چاہیے تھا۔ میرے خیال میں لکھنؤ کے لوگوں نے دہلی میں لوگوں کو ناراض کیا ہے۔ اسی کا نتیجہ دہلی کے بجٹ میں نظر آ رہا ہے۔" انہوں نے کہا کہ تمام سوشلسٹ لوگ فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (MSP) اور کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنا چاہتے ہیں۔ سونیا گاندھی، راہل گاندھی، کے سی وینوگوپال، اکھلیش یادو، اروند ساونت، کلیان بنرجی، سنجے سنگھ سمیت اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ ایوان کے باہر احتجاج میں شامل ہوئے۔ حزب اختلاف کر اراکین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "بجٹ میں این ڈی اے نے ہندوستان کو دھوکہ دیا، "ہمیں ہندوستان کا بجٹ چاہیے، این ڈی اے کا بجٹ نہیں" اور "مالیاتی وفاقیت پر حملے بند کرو"۔ انہوں نے تمام ریاستوں کے ساتھ یکساں سلوک کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ بجٹ کے خلاف احتجاج کے طور پر، کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے 27 جولائی کو ہونے والی نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسفارمنگ انڈیا (NITI) کمیشن کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Source: uni news service
آئین ہی سپریم ہے ؛ عدالتی نظرثانی آئینی کام: سپریم کورٹ نے پارلیمانی بالادستی کا دعویٰ مسترد کر دیا
ماؤنواز پارٹی نے چھ ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا
باز نہيں آیا پاکستان، ہندستان کے خلاف حملوں میں ترکی کے ڈرونز استعمال کرنے کی کوشش
سونے کی فی گرام قیمت میں نمایاں کمی، عالمی منڈی میں تیزی برقرار
کرناٹک میں جناردن ریڈی کرناٹک اسمبلی سے نااہل
سارن : بہونے ساس کو جلاکر مار ڈالا
پاکستان کے تین فائٹر جیٹ کو ہندستان نے مار گرایا،ایک پائلٹ کو زندہ پکڑا،پاکستان کے تمام حملے ناکام
حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایکس نے ہندستان میں 8000 سے زیادہ اکاؤنٹس کو بلاک کیا، ''
جموں و کشمیر: اوڑی میں پاکستانی فوج کی گولہ باری سے خاتون از جان، 3 زخمی
رافیل اڑانے والے پہلے کشمیری پائلٹ مسلمان ونگ کمانڈر ہلال احمد، جانئے کیا آپریشن سندو ر میں لیا یھا حصہ؟
ہند-پاک کشیدگی کے سبب شیئر بازار میں ہاہاکار، سینسیکس 79000 سے نیچے، بڑی کمپنیوں کے شیئرز زمین بوس
بھارتی بحریہ کا بحیرہ عرب سے بڑا آپریشن شروع، پاکستان کے کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا
ججوں کی تقرری کے لیے تجویز کردہ ناموں کو جلد منظور کرے مرکزی حکومت: سپریم کورٹ
اسلام آباد،مظفرآباد، بہاولپور،کوئٹہ اور سیالکوٹ سمیت درجن بھر پاکستانی شہروں پر ہندستان نے کیا حملہ