Kolkata

منشیات مخالف ٹاسٹ فورس کو کب متحرک کیاجائے گا؟

منشیات مخالف ٹاسٹ فورس کو کب متحرک کیاجائے گا؟

کولکاتا: منشیات مخالف ٹاسک فورس کی تشکیل ہوگئی ہے،نبنو سے ہری جھنڈی بھی دکھا دی گئی ہے لیکن یہ ٹاسک فورس غیر متحرک ہے۔اس لئے کی افراد کی کمی اور ڈھانچہ نا مکمل ہے ۔گزشتہ کئی سالوںتک یہ ریاست بین الاقوامی منشیات کی اسمگلنگ کی ریاست بنی ہوئی تھی۔کولکاتا پولس اور ریاست کے خفیہ محکمہ سی آئی ڈی کے منشیات مخالف شعبہ ہونے کے باوجودافرادکی کمی اور ڈھانچہ کے نامکمل ہونے کی وجہ سے متحرک نہ ہوسکی ۔کولکاتا پولس اور ریاستی اسپیشل ٹاسک فور س فی الحال بڑے پیمانے پر مہم چلارہی ہے۔گزشتہ ایک سال میں گانجہ ،براﺅن شوکر ، سے لیکر ممنوعہ کف سیرپ ، اور یابر جیسے منشیات کی اسمگلنگ روکنے میںکولکاتا پولس اور ریاستی پولس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ریاستی پولس کے ایک افسر نے بتایا ہےکہ اس ریاست کو دو طرح سے منشیات کی اسمگلنگ کے لئے استعمال کیاجارہاہے۔یہ منشیات بنگلہ دیش سے لیکر کے ایشیا کے مختلف ملکوںاور مغربی ملکوں میںبہت مقبول ہیں۔یہ ڈرگ شمالی اور مغربی بھارت کے مختلف فارماسیوٹیکل کمپنوں سے خفیہ راستوںسے منی پور اور ناگالینڈ کے میانمار کی سرحد تک پہینچ جاتے ہیں۔جہاں چھوٹی صنعت کے طور پر گاﺅں گاﺅںمیں منشیات تیار کئے جاتے ہیں۔تیار شدہ منشیات پھر گھوم کر ان اسمگلروں کے ہاتھوں میں آجاتے ہیں۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments