Kolkata

مچھوا پھل منڈی کی عمارت میں آگ، ایک ہلاک، کئی زخمی

مچھوا پھل منڈی کی عمارت میں آگ، ایک ہلاک، کئی زخمی

کلکتہ میں ایک اور آتشزدگی کی واردات نے سنسنی پھےلا دی۔ منگل کو مرکزی کلکتہ کے مچھو اپھل منڈی میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ منوج پاسوان نامی ایک شخص کی موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ کثیر المنزلہ عمارت مدن موہن برمن اسٹریٹ پر ایک ہوٹل ہے۔ آگ لگنے کے وقت رہائشی ہوٹل کے اندر موجود تھے۔ پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ بار بار لوگوں کو مائیکروفون پر کہتے رہے ہیں کہ گھبرائیں مت اور اونچی عمارتوں سے چھلانگ نہ لگائیں۔ لیکن اسی دوران پاسوان نامی شخص نے آگ سے خود کو بچانے کے لیے اوپر سے چھلانگ لگا دی۔ اسے میڈیکل کالج ہسپتال لے جایا گیا۔ وہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ کئی لوگ گھبرا کر ہوٹل کے کارنیس کی طرف بھاگ کر چرح گئے۔ آگ کی سیڑھی کا استعمال کرتے ہوئے دو افراد کو نیچے لایا گیا۔ زخمیوں کو میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا ہے۔ سنٹرل ایونیو اور بدھان سرانی کو جوڑنے والی سڑک پر کافی بھیڑ اکٹھا ہوگئی تھی ۔ جس بلند عمارت میں آگ لگی اس کے آس پاس کئی دکانیں اور مکانات ہیں۔ جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلنے کا خطرہ تھا۔ میئر فرہاد حکیم جائے وقوعہ پر پہنچے اور بچاﺅ مہم کی نگرانی کی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments