انڈونیشیا میں آن لائن جوئے کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، پولیس آپریشن میں 321 غیر ملکی شہری گرفتار کرلیے گئے۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پولیس حکام نے آن لائن جرائم کے خلاف کارروائی کی، شہر کے وسطی حصے میں واقع عمارت سے 321 غیر ملکی شہری گرفتار کیے گئے ہیں۔ انڈونیشی پولیس حکام کے مطابق گرفتار غیر ملکیوں میں 228 کا تعلق ویتنام سے ہے جبکہ ان میں 57 چینی، 13 میانمار،11 لاؤس ، 5 تھائی لینڈ اور 3 کمبوڈیا سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار غیر ملکیوں کو معلوم تھا کہ وہ انڈونیشیا آن لائن جوئے کو فروغ دینے آئے ہیں، ان افراد کا زیادہ تر ہدف غیر ملکی گاہک تھے۔ ایک روز قبل ہی انڈونیشیا کے امیگریشن حکام نے باتام جزیرے سے 210 غیر ملکی شہری گرفتار کیے تھے، جن پر آن لائن سرمایہ کاری میں فراڈ کا الزام ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی