انڈونیشیا کے شہر بکسائی میں 2 مسافر ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ریلوے کا کہنا ہے کہ دارالحکومت جکارتہ کے قریب بکسائی ریلوے اسٹیشن پر 2 ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی ٹیمیں ملبے میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں، جبکہ انڈونیشین ریلوے حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ قومی ریسکیو ایجنسی کے سربراہ کے مطابق ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور متاثرہ افراد کو نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی