شمال مغربی جرمنی میں ایک ذہین سمندری کوا ایک اسپتال کے ایمرجنسی شعبے کے باہر اس وقت نمودار ہوا۔، جب اس کی چونچ میں مچھلی پکڑنے کی کانٹا نما صنّارہ پھنسی ہوئی تھی۔ پرندے نے شیشے پر ٹھک ٹھک کرنا شروع کی ،یہاں تک کہ ایک ملازم کی نظر اس پر پڑ گئی۔ پولیس نے بیان میں بتایا کہ اتوار کے روز بریمن شہر میں یہ جنگلی پرندہ ایمرجنسی کے دروازے پر بار بار چونچ مارتا رہا، جس پر عملے نے شہری دفاع کے ادارے کو اطلاع دی۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور طبی عملے کے ساتھ، جسے انہوں نے “بہترین تعاون” قرار دیا، صنّارہ نکالنے اور زخم کا علاج کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ بعد ازاں پرندے کو اسپتال کے باغات کے اندر ہی دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔سمندری کوا(کارمورینٹ) ایک بڑا آبی پرندہ ہوتا ہے، جس کے چمکدار سیاہ پر، لمبی گردن اور نوکیلی خم دار چونچ ہوتی ہے۔ ریسکیو انتظامیہ کے مطابق پرندے کا اس طرح غیر معمولی انداز میں مدد مانگنا قابلِ توجہ تھا، کیونکہ کارمورینٹ عموماً انسانوں سے جھجکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مچھلی پکڑنے کے کانٹے اگر پرندوں کی چونچ میں پھنس جائیں تو یہ نہایت خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، کیونکہ اس سے شدید درد اور انفیکشن ہو سکتا ہے، بلکہ اگر پرندہ معمول کے مطابق خوراک نہ حاصل کر سکے تو بھوک سے ہلاک بھی ہو سکتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع