امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ’امریکہ ترکی پر عائد پابندیاں ختم کرنے جا رہا ہے۔‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ترکی پر سنہ 2020 کے آخر میں عائد کی گئی ’سی اے اے ٹی ایس اے‘ پابندیاں ختم کر دے گا۔ صدر ٹرمپ نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردغان کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑی مثبت پیش رفت کا بھی عندیہ دیا۔ امریکی صدر کے اس اعلان کو امریکہ اور ترکی کے درمیان دفاعی اور سفارتی تعلقات میں بہتری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ صدر اردغان کی قیادت میں ترکی فوجی لحاظ سے ’بہت مضبوط‘ ہو گیا ہے۔ انھوں نے نیٹو کے حوالے سے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتحاد سے ’بہت مایوس‘ ہیں۔ امریکی صدر نے اشارہ دیا کہ اگر نیٹو سربراہی اجلاس ترکی میں منعقد نہ ہو رہا ہوتا تو شاید وہ اس میں شرکت نہ کرتے۔ دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ’انھیں امید ہے کہ انقرہ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس سے ایف 35 جنگی طیاروں کے معاملے پر ’مثبت فیصلہ‘ سامنے آئے گا۔ اردغان نے کہا کہ انقرہ میں صدر ٹرمپ سے ملاقات نے ’ہمیں مثبت طاقت دی ہے‘ اور انھوں نے اس دورے کی اہمیت پر زور دیا۔ ترک صدر نے کہا کہ ترکی ایران اور امریکہ کے تعلقات کو ’مستحکم بنیادوں‘ پر استوار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، جبکہ انقرہ عالمی امن کے قیام کے لیے بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترکی ایف 35 طیاروں کے معاملے پر امریکہ کی سابقہ یقین دہانیوں کو مثبت انداز میں دیکھتا ہے اور صدر ٹرمپ ہمیشہ اپنے وعدوں پر قائم رہے ہیں۔ اردوان نے مزید کہا کہ ’وہ نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ کے ساتھ روس اور یوکرین کے درمیان جاری صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔‘ ترک صدر کے مطابق وہ اور ان کے ’عزیز دوست‘ صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس کو غزہ میں امن کے قیام کی کوششوں کے لیے انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی پر ’سی اے اے ٹی ایس اے‘ یعنی ’امریکہ کے مخالفین سے نمٹنے کے لیے پابندیوں کے قانون‘ کے تحت یہ پابندیاں سنہ 2020 میں اس وقت لگائی گئیں تھیں کہ جب اس نے روس سے فضائی دفاعی نظام خریدا تھا۔ امریکہ کا مؤقف تھا کہ روسی نظام کی خریداری نیٹو کے دفاعی نظام اور امریکی جنگی طیاروں کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع