International

انگلینڈ کے اسکولوں میں بچوں کیلئے اسمارٹ فونز پر پابندی لگانے کا فیصلہ

انگلینڈ کے اسکولوں میں بچوں کیلئے اسمارٹ فونز پر پابندی لگانے کا فیصلہ

بچوں کو موبائل فونز کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے حکومت نے انگلینڈ کے اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ برطانوی وزیرِ تعلیم بیرونس جیکی اسمتھ نے لارڈز میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چلڈرنز ویل بینگ اینڈ اسکولز بل میں ترمیم پیش کرے گی۔ محکمۂ تعلیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے اسکولوں کے اس عمل کو قانونی حیثیت ملے گی جس پر وہ پہلے ہی عمل کر رہے ہیں۔ ایجوکیشن سیکریٹری بریجٹ فلپس رواں برس کے آغاز میں طلبہ کو اسکولوں میں تمام دن موبائل فون سے دور رکھنے کی ہدایت دے چکی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنزرویٹو ایجوکیشن سیکریٹری لورا ٹراٹ نے ترمیم کو شاندار قرار دیا ہے، حکومت نے اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی کی ترمیم سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں 2024ء سے نئی ہدایات کے بعد ہیڈ ٹیچرز اسکولوں میں فون پر پابندی لگا سکتے ہیں جبکہ ویلز میں کوئی پابندی نہیں تاہم ہیڈ ٹیچرز کو فون پر پابندی لگانے کا اختیار حاصل ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments