انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنے کھلاڑیوں پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت دیگر فرنچائز لیگز میں شرکت کرنے پر پابندی لگادی۔ دی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن کے باعث اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر فرنچائز لیگ میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے تاہم انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) اس سے مستثنیٰ ہے۔ انگلش بورڈ کو پلئیرز پر پابندی لگانے کی وجہ سے ایک بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ کچھ کھلاڑیوں نے فرنچائز لیگ کیلئے ممکنہ طور پر اپنے ریڈ بال کیرئیر کو بریک لگاسکتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ای سی بی اپنے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ ونڈو کے دوران ہونیوالی فرنچائز لیگز کیلئے کھلاڑیوں این او سی جاری نہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ بورڈ دی ہنڈریڈ لیگ اور ٹی20 بلاسٹ کے درمیان ہونے والی لیگز میں بھی کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت نہیں دے گا۔ خیال رہے کہ اگلے برس پاکستان سپر لیگ (2025) چیمپئینز ٹرافی کے باعث اپریل میں ہوگا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ انگلینڈ کے کئی سرکردہ کرکٹرز ٹی20 لیگ کھیلنے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑ سکتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنی لیگ کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ کو منانے کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں اور تاکہ انگلش پلئیرز کی لیگ میں شرکت کو ممکن بنایا جاسکے۔
Source: social media
جےشاہ نے چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا
پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
کیوبن ریسلر نے پیرس اولمپکس میں نئی تاریخ رقم کردی
میرا بائی چانو اور اویناش سابلے تمغوں سے ہوئے محروم,چوتھے مقام پر رہیں