Sports

ہانگ کانگ سپر سکسز، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہانگ کانگ سپر سکسز، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے، محمد اخلاق نے 16 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسین طلعت نے 11 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ 106 رنز کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم چار وکٹ پر 88 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے حسین طلعت نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ہانگ کانگ سپر سکسز کے سیمی فائنل اور فائنل کل کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں روایتی حریف بھارت کو بھی شکست دی تھی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments