National

آندھرا پردیش: نجی اسپتال کی لاپرواہی: دوا بغیر علاج کے واپس میڈیکل شاپ کو فروخت، مریض کے رشتہ داروں میں برہمی

آندھرا پردیش: نجی اسپتال کی لاپرواہی: دوا بغیر علاج کے واپس میڈیکل شاپ کو فروخت، مریض کے رشتہ داروں میں برہمی

حیدرآباد12جولائی:آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے تاڑی پتری علاقہ کے ایک نجی اسپتال میں علاج کے نام پر لاپرواہی اور مالی استحصال کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹ پھولنے کی شکایت کے ساتھ ایک مریض اسپتال گیا۔ ڈاکٹروں نے دوا کی پرچی لکھ کر مریض کے رشتہ داروں کو قریبی میڈیکل شاپ سے ادویات خریدنے کو کہا تاہم، حیرت انگیز طور پر ان دواؤں کو استعمال کیے بغیر ہی نرسیں دوبارہ میڈیکل شاپ کو واپس فروخت کر رہی تھیں۔ یہ حرکت جب مریض کے رشتہ داروں کی نظر میں آئی تو انہوں نے فوری طور پر چوکسی کامظاہرہ کیا۔ میڈیکل شاپ کے مالک سے سوال کیے جانے پر اس نے بتایا کہ یہ دوائیں نرسوں کی جانب سے واپس دی گئی ہیں اور اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ مریض کے رشتہ داروں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر مناسب علاج کیے صرف صبح سے شام تک اسپتال میں رکھنے کے لیے 18ہزار روپے وصول کیے گئے۔ اس واقعہ پر مقامی افراد میں بھی برہمی پائی جا رہی ہے اور اسپتال انتظامیہ سے شفاف تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments