لکھنؤ میں آن لائن اسمارٹ فون منگوانے والے افراد نے ڈیلیوری بوائے کو گلا گھونٹ کر مارڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ ڈیلیوری بوائے بھرت پرجاپتی کو 23 ستمبر کے روز لکھنؤ میں اسمارٹ فون ڈیلیوری کے دوران قتل کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیلیوری بوائے بھرت، ہمانشو نامی شخص کے گھر اسمارٹ فون ڈیلیور کرنے گیا تھا، ہمانشو نے کیش آن ڈیلیوری پر انڈین آن لائن ایپ کے ذریعے اسمارٹ فون آرڈر کیا تھا۔ میڈیا کے مطابق بھرت جب ہمانشو کے گھر اسمارٹ فون کا آرڈر لے کر پہنچا تو وہاں موجود 2 لوگوں نے بھرت سے اسمارٹ فون لے کر اسے گلا گھونٹ کر مارڈالا اور پھر اس کی لاش نہر میں پھینک دی۔ پولیس کا بتانا ہےکہ بھرت کے 2روز تک گھر نہ پہنچنے کے بعد اس کے والدین نے پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور بھرت کے نمبر ٹریسنگ کے ذریعے ہمانشو کے گھر کا پتا لگاتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ہمانشو اور اس کے ساتھی نے بھرت کے قتل کا اعتراف کرلیا جب کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہے۔
Source: social media
نپاہ وائرس: حکومت متحرک، تین اضلاع میں بخار کی نگرانی کے احکامات
دربھنگہ: محرم کے جلوس میں حادثہ، تعزیہ ہائی ٹینشن تار سے ٹکرایا، ایک ہلاک،دو درجن زخمی، مظفر پور میں فرقہ وارانہ تناﺅ
الہٰ آباد میں محرم کے جلوس گزرنے پر ہندوﺅں کا اعتراض،22 گرفتار
بہار میں ووٹر لسٹ معاملہ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچیں مہوا موئترا
سابق چیف جسٹس آف انڈیا چندر چوڑ سے بنگلہ خرالی کرائیں، سپریم کورٹ نے فوری کارروائی کے لیے مرکز کو لکھا خط
’’بہار کو کرائم کیپٹل بنا دیا…اب تبدیلی ضروری…‘‘ راہل گاندھی کا بی جے پی اور نتیش کمار پر زبانی حملہ
یوم عاشورہ: امام حسینؑ نے لوگوں کو مخالف حالات میں بھی حق پر قائم رہنے کی ترغیب دی، پی ایم مودی
عاشورا کے موقع پر راہل گاندھی اور کھڑگے کا پیغام- ’امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ‘
ایف-35بی جنگی طیارے کی مرمت کے لیے ترواننت پورم پہنچی برطانوی انجینئرنگ ٹیم
الور میں محرم کے جلوس کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار پر حملہ
گجرات: قتل کی کوشش کے الزام میں عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی چیتر وساوا گرفتار، اروند کیجریوال نے بی جے پی کو بنایا ہدف تنقید
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں مساجد پر نصب لاوڈاسپیکر ہٹانے کی پولیس کارروائی پر مسلمانوں میں شدید ناراضگی
اتراکھنڈ کے رودرپریاگ میں بس ندی میں گرنے سے 3 افراد ہلاک
گرڈیہ: ایک شخص نے بیوی کو چاقو مار کر قتل کردیا