Entertainment

امیتابھ بچن نے 90 کروڑ روپے کا قرض کیسے ادا کیا؟

امیتابھ بچن نے 90 کروڑ روپے کا قرض کیسے ادا کیا؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن 90ء کی دہائی میں اپنی پروڈکشن کمپنی کے دیوالیہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کے قرض کے بوجھ تلے دب گئے تھے۔ امیتابھ بچن نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے اس مشکل دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت تھا جب میرے پاس کوئی کام نہیں تھا، میری کمپنی دیوالیہ ہو چکی تھی، مجھے 90 کروڑ روپے کا قرض ادا کرنا تھا جس کی وجہ سے مجھ پر 55 مختلف مقدمات بھی درج ہو چُکے تھے۔ اُنہوں نے بتایا کہ یہ میری زندگی کا اتنا خراب وقت تھا کہ میں اپنا سب کچھ یہاں تک کہ اپنا گھر تک بیچنے کے بارے میں سوچنے لگا تھا۔ اداکار نے بتایا کہ صورتِ حال ناقابلِ برداشت ہو گئی تھی کیونکہ جن کا میں مقروض تھا وہ ہر روز دروازے پر دستک دیتے تھے اور لون ریکوری ایجنٹس مجھے گالم گلوچ کر کے اور دھمکیاں دے کر مسلسل ہراساں کر رہے تھے۔ اُنہوں نے بتایا کہ لوگوں کا مجھ پر سے اعتبار اُٹھنے لگا تھا، میں مکمل طور پر دیوالیہ ہو گیا تھا اور میرے اردگرد ہر چیز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی تھی۔ امیتابھ بچن نے کہا کہ اگر انسان اپنی زندگی کے کسی ایک شعبے میں غلطی کرتا ہے تو اس کے آس پاس کی ہر چیز غلط ہونے لگتی ہے پھر لوگ اس پر یقین کرنا چھوڑ دیتے ہیں، یہاں تک کہ اس کو دیکھنا بھی نہیں چاہتے۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اس مشکل وقت میں بھی ہمت نہیں ہاری اور یہ سوچنے لگا کہ ایسا کونسا کام ہے جسے میں بہتر انداز میں کر سکتا ہوں اور وہ کام میری اداکاری تھی، اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میں اسی پر توجہ مرکوز کروں گا اور ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کروں گا۔ اداکار نے بتایا کہ جب میں نے یہ فیصلہ کر لیا کہ میں اپنی توجہ صرف اداکاری پر رکھوں گا تو میں اپنے قریبی دوست یش چوپڑا کے پاس گیا اور ان سے کام کے بارے میں بات کی تو اُنہوں نے مجھے بلا جھجھک اپنی فلم ’محبتیں‘ میں کام کرنے کی پیشکش کر دی اور میں نے فوراً ہی وہ پیشکش قبول کر لی۔ فلم ’محبتیں‘ کی کامیابی امتیابھ بچن کی زندگی کے اس مشکل دور میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی جس کے بعد اُنہیں مزید کئی فلموں اور بھارتی ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی کرنے کی پشکش موصول ہوئی۔ ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ امیتابھ بچن کی حاضر جوابی اور شاندار شخصیت کی وجہ سے جلد ہی مقبول ہو گیا۔ اس شو نے صرف امیتابھ بچن کے ڈوبتے ہوئے شوبز کیریئر کو ہی نہیں بچایا بلکہ ان کے مالی حالات کو مستحکم کرنے میں بھی مدد کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments