واشنگٹن(24 اپریل ): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کو پیغام دیا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں سے دور رکھنے اور عالمی امن کو یقینی بنانے کے لیے انہیں پیٹرول کی قیمتوں میں وقتی اضافہ برداشت کرنا ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اس وقت مہنگائی کی صورت میں جو قیمت ادا کی جا رہی ہے، اس کے بدلے امریکا کو ایک ایسا ایران ملے گا جو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہوگا اور دنیا کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران کو ایٹمی ہتھیار مل گئے تو عالمی امن شدید خطرے میں پڑ جائے گا اور وہ پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ایران امریکی شہروں کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے، اس لیے ہماری اولین ترجیح ایک ایسا ایران ہے جو کسی بھی امریکی شہر کو نقصان پہنچانے کے قابل نہ رہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ قیمتوں میں یہ اضافہ ایک بڑے عالمی خطرے کو ٹالنے کے لیے ضروری ہے۔ ان کا مقصد ایک ایسا محفوظ ماحول پیدا کرنا ہے جہاں ایران عالمی برادری کے لیے خطرہ بننے کے بجائے ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ سے باہر ہو، کیونکہ ایٹمی ایران کا مطلب پوری دنیا کی سلامتی پر سمجھوتہ ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی