International

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ آر فورڈ پر لگی آگ دعوؤں سے زیادہ تباہ کُن نکلی

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ آر فورڈ پر لگی آگ دعوؤں سے زیادہ تباہ کُن نکلی

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر آگ کے نقصان کی نئی ویڈیو سامنے آ گئی۔ یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ میں لگنے والی آگ ابتدائی دعوؤں سے زیادہ تباہ کُن نکلی، آگ سے فوجیوں کے رہائشی بنکرز مکمل تباہ ہو گئے تھے۔ ایک سیلر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ آگ لگنے کے بعد ہمیں لگا کہ جہاز غرق ہو جائے گا۔ امریکی بحریہ کے مطابق آگ سے زخمی ہونے والے 2 اہلکاروں کو طبی امداد دی گئی تھی۔ امریکی ٹی وی کے مطابق جنگی جہاز کی مرمت میں کم از کم 1 سال لگے گا۔ امریکی بحریہ کے جدید طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ USS Gerald R. Ford میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں 30 گھنٹوں سے زیادہ وقت لگا تھا۔ امریکی اخبار کا اس حادثے سے متعلق کہنا تھا کہ آگ جہاز کے مرکزی لانڈری ایریا میں ایک ڈرائر کے وینٹ سے شروع ہوئی اور تیزی سے پھیل گئی، جس کے نتیجے میں 2 امریکی سیلرز زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ امریکی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ میں ایران جنگ کے ابتدائی دنوں میں مارچ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments