International

امریکی صدر ٹرمپ کا پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ کا پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے بحری جہازوں کو نکالنے کے لیے پراجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ اعلان ایران کے ساتھ اتفاق رائے کے بعد کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مکمل اور حتمی معاہدے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ پروجیکٹ فریڈم روکنے کا اعلان پاکستان اور دیگر ملکوں کی درخواست پر کر رہے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ایران کی ناکہ بندی پوری قوت اور اثر کے ساتھ جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اب پروجیکٹ فریڈم مختصر مدت کے لیے روک دے گا اور اس دوران امریکا دیکھے گا کہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ حتمی شکل اختیار کرتا ہے یا نہیں اور اس پر دستخط ہوتے ہیں یا نہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments