واشنگٹن (13 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل بروز اتوار ایران کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر کل (اتوار) دستخط ہوں گے، معاہدہ ہوتے ہی آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس معاہدے میں کسی پیسے کا لین دین نہیں ہوگا، سابق امریکی صدر اوباما کی طرح تہران کو اربوں ڈالر نہیں دیے جائیں گے، اوباما نے ڈیل میں جوہری ہتھیاروں کیلیے ایک آسان راستہ دیا، ایران کے ساتھ میرا معاہدہ اوباما معاہدے سے بالکل مختلف ہے، میرا معاہدے ایٹمی ہتھیاروں کے سامنے دیوار کی طرح ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ درحقیقت اب ایران بھی ایٹمی ہتھیار نہیں چاہتا، ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات ماضی کی انتظامیہ سے بہت مختلف اور بہتر ہیں، صورتحال بہتر ہونے کے بعد تہران سے نیوکلیئرڈسٹ حاصل کریں گے اور اسے پہاڑوں میں دفن کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی ٹو بمباروں کی بدولت نیوکلیئرڈسٹ گرینائٹ پہاڑوں کے نیچے گہرائی میں ہے، ہم مستقبل میں ایران اور پورے مشرق وسطیٰ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں، امید ہے کہ یہ تمام عمل تیزی اور آسانی سے انجام پائے گا، اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ہمارے پاس متبادل راستے ہیں امید ہے انہیں استعمال نہیں کیا جائے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع