امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے 10 ارب ڈالر کے مقدمے کو نمٹانے کے لیے محکمۂ انصاف سے بات چیت کی درخواست کی ہے جس پر قانونی ماہرین نے سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اپنے ہی زیرِ کنٹرول اداروں سے معاہدہ کر سکتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے وکلاء نے کیس کو 90 دن کے لیے مؤخر کرنے کی استدعا کی ہے تاکہ معاملے کا ’مؤثر حل‘ نکالا جا سکے، یہ مقدمہ امریکی ٹیکس ادارے انٹرنل ریونیو سروس (آئی آر ایس) اور محکمۂ خزانہ کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔ یہ تنازع 2017ء میں شروع ہوا تھا جب چارلس لٹل جان نامی کنٹریکٹر نے ٹرمپ کا ٹیکس ریکارڈ چرا کر میڈیا کو فراہم کیا تھا، بعد ازاں ’نیویارک ٹائمز‘ اور ’پروپبلکا‘ نے رپورٹس شائع کیں جن میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے کئی سال میں بہت کم یا کوئی انکم ٹیکس ادا ہی نہیں کیا۔ لٹل جان کو 2024ء میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم ٹرمپ نے لٹل جان کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ لیکس سے اِن کی شہرت اور اِن کے کاروبار کو ’شدید نقصان‘ پہنچا ہے۔ رپورٹس کے مطابق قانونی ماہرین کا اس معاملے سے متعلق کہنا ہے کہ مقدمہ کئی کمزوریوں کا شکار ہے جن میں نقصان کا تخمینہ لگانے کا متنازع طریقہ، کنٹریکٹر کی حیثیت اور 2 سالہ قانونی مدت کی ممکنہ خلاف ورزی شامل ہے۔ ناقدین کے مطابق سب سے بڑا مسئلہ مفادات کے ٹکراؤ کا ہے کیونکہ صدر محکمۂ انصاف امریکا اور دیگر اداروں پر اثرانداز ہو سکتے ہیں، وہ ’دونوں فریقین‘ کو کنٹرول میں کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کوئی ادائیگی ہوئی تو وہ رقم خیراتی اداروں کو دی جائے گی تاہم ماہرین کے مطابق یہ اقدام بھی امریکی آئین کی شقوں سے متصادم ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ واحد کیس نہیں کہ جس میں ٹرمپ نے ایف بی آئی کی تحقیقات، بشمول 2016ء کے انتخابات اور مارے لاگو چھاپے پر بھی تقریباً 230 ملین ڈالر کے دعوے دائر کر رکھے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حکومتی اداروں نے عدالت سے مداخلت کی اپیل کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ یہ معاملہ عدالتی نظام کی ساکھ کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی