ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک گھنٹے میں سات دعوے کیے ہیں اور ساتوں جھوٹے ہیں۔ ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایسے دعوؤں سے امریکا کو فاتح نہیں سمجھا جاسکتا اور نہ ہی ان سے مذاکرات میں پیشرفت ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے گزرگاہ پر رکاوٹیں رہیں تو آبنائے ہرمز کھلی نہیں رہے گی۔ آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے کا عمل مخصوص راستوں سے ہوگا اور اس کے لیے ایران کی اجازت لازم ہوگی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ یہ بھی کہ آبنائے ہرمز کھلی ہو یا بند ہو اور اس سے متعلق جو بھی ضوابط ہوں وہ فیلڈ کی صورتحال سے طے ہوں گے، سوشل میڈیا سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا جنگ اور عوامی رائے کو انجینئر کرنا جنگ کا اہم حصہ ہوتا ہے مگر ایرانی عوام ان حربوں سے متاثر نہیں۔ باقر قالیباف نے مزید کہا کہ مذاکرات سے متعلق اگر حقیقی اور درست خبر جاننا ہو تو ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا انٹرویو دیکھا جائے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی