امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں گرنے والے ایف 15 طیارے کے ویپن آفیسر کو بازیاب کروانے کی تصدیق کر دی۔ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں کے دوران امریکی فوج نے امریکی تاریخ کا سب سے جراتمندانہ ریسکیو آپریشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں درجنوں طیارے اور جدید ہتھیار استعمال کیے گئے، زخمی افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے، ایک روز قبل ایک اور امریکی پائلٹ کو بھی خفیہ طور پر ریسکیو کیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دشمن کے علاقے میں 2 الگ الگ کامیاب ریسکیو آپریشنز پہلی بار انجام دیے، ایرانی فضاؤں پر مکمل برتری حاصل ہے، یہ کامیابی پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کی فوج دنیا کی سب سے مضبوط اور پیشہ ور فوج ہے، ہم جنگ لڑنے والے کسی امریکی کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے، اس وقت تمام امریکیوں، ریپبلیکنز اور ڈیموکریٹس کو متحد ہونا چاہیے۔ دوسری جانب امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں گرائے گئے امریکی لڑاکا طیارے کا دوسرا پائلٹ امریکی ٹیموں کو مل گیا۔ علاوہ ازیں روسی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک اور امریکی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا، ہیلی کاپٹر گرنے کی مشتبہ ویڈیو جاری کر دی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع