تہران : ایران نے امریکی صدر کے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اسے ممکنہ طور پر ایک ’سرپرائز اسٹرائیک‘ کی چال قرار دیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر ایرانی اسپیکر مہدی محمدی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کوئی معنی نہیں رکھتی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو فریق جنگ میں شکست کے قریب ہو، وہ شرائط عائد نہیں کر سکتا، محاصرہ جاری رکھنا بمباری سے مختلف نہیں اور اس کا جواب عسکری کارروائی کی صورت میں دیا جانا چاہیے۔ مہدی محمدی کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی میں توسیع دراصل وقت حاصل کرنے کی ایک حکمت عملی ہے تاکہ اچانک حملے کی تیاری کی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران خود پہل کرے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل (آرمی چیف) جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ایران پر ممکنہ بڑے حملے کو ایک بار پھر مؤخر کردیا۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات کے اختتام تک جنگ بندی میں توسیع کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے کہنے پر حملے روکتے ہوئے امریکی فوج کو ناکہ بندی جاری رکھنے کی ہدایات کررہا ہوں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی