International

امریکی صدر چین کے دورے پر روانہ ہوگئے

امریکی صدر چین کے دورے پر روانہ ہوگئے

واشنگٹن: امریکی ڈونلڈ ٹرمپ چین کے اہم دورے پر روانہ ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دورہ چین پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین جاتے ہوئے جہاز میں ایران کے ساتھ سیز فائر ختم کرنے پر سوچوں گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوگی، میں نہیں سمجھتا کہ ایران کے معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک سوال پر کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیربہترین شخصیت کے مالک ہیں، پاکستان نے مذاکراتی عمل میں شاندار کردار ادا کیا۔ دوسری جانب چین نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ایران امریکا تنازع ختم کرانے کے لیے ثالثی کی کوششوں کو مزید تیز کرے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر بات کی اور پاکستان پر ثالثی کی کوششوں کو مزید تیز کرنے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق معاملات مناسب طریقے سے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا اور اس مقصد کے لیے اپنا حصہ بھی ڈالتا رہے گا۔ اسحاق ڈار نے وانگ یی کو ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستان کی حالیہ کوششوں سے آگاہ کیا اور مکالمے کے فروغ میں پاکستان کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments