واشنگٹن(7 اپریل ): امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کی ایک حالیہ پریس کانفرنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کی وائرل ویڈیو میں سنائی دینے والی ایک عجیب و غریب آواز نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ وائرل ویڈیو کے حوالے سے صارفین کا دعویٰ ہے کہ دورانِ تقریر ایک ایسی آواز سنائی دی جو بظاہر ’ریح خارج‘ ہونے کی معلوم ہوتی ہے۔ اس ویڈیو کو کینیا میں موجود ایرانی سفارت خانے نے بھی اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور طنزیہ طور پر لکھا کہ آبنائے کھل گئی۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس مخصوص حصے کو کاٹ کر مختلف میمز اور مزاحیہ ویڈیوز بنانا شروع کر دی ہیں۔ ایک ایکس صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ "ہیگستھ نے آبنائے ہرمز پر ایسی شدید بمباری کی کہ اسے ملیامیٹ کر دیا”۔ کچھ صارفین نے ایرانی سفارت خانے کے اس حسِ مزاح کی تعریف کی، جبکہ کچھ نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا ایران نے اپنے تمام سفارت خانوں میں سوشل میڈیا کے ماہرین تعینات کر رکھے ہیں جو اس طرح کی پوسٹس کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وائرل ہونے والی یہ ویڈیو اصلی ہے یا اس میں ایڈیٹنگ کے ذریعے آواز شامل کر کے اسے ترمیم کیا گیا ہے۔ جہاں اس واقعے نے انٹرنیٹ صارفین کو ہنسنے کا موقع فراہم کیا ہے، وہیں سنجیدہ حلقوں میں یہ بحث بھی چھڑ گئی ہے کہ کیا اس طرح کے معمولی یا غیر ارادی واقعات کو بین الاقوامی سطح پر اتنی اہمیت دینی چاہیے یا نہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع