امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، لاپتا پائلٹ کی تلاش شروع کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے تصدیق کی کہ بحیرہ عرب میں ’ایم ایچ 60 ایس سی ہاک‘ ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا، اس کا پائلٹ لاپتا ہے، جبکہ تین دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت اب مستحکم ہے، ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے ظاہر ہو کہ یہ حادثہ کسی دشمنانہ کارروائی کی وجہ سے پیش آیا۔ امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے جاری بیان میں کہا کہ خطے میں موجود امریکی بحریہ کے ذرائع اس وقت لاپتا ہونے والے پائلٹ کی تلاش میں ہیں، واقعے کی وجہ معلوم کرنے کیلیے تحقیقات جاری ہیں۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ ہیلی کاپٹر امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ’یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش‘ پر خطے میں تعینات تھا۔ ہیلی کاپٹروں کی پانی پر لینڈنگ تجربہ کار پائلٹوں کیلیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ اوپر سے بھاری ہونے کی وجہ سے پانی میں ڈوبتے وقت ان طیاروں کے الٹنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ روئٹرز کے مطابق خطے میں موجود امریکی افواج بھی ہائی الرٹ پر ہیں، کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے دوران وقتاً فوقتاً تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع