یروشلم / واشنگٹن: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ایک حالیہ بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ بھی دنیا میں اسرائیل کے مضبوط اتحادی موجود ہیں۔ نیتن یاہو نے خاص طور پر ہندستان کا ذکر کرتے ہوئے امریکی قیادت کو آئینہ دکھایا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کو نئی دہلی کی جانب سے زبردست حمایت حاصل ہے۔ امریکی نیوز چینل 'فاکس نیوز' کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بنجمن نیتن یاہو نے جے ڈی وینس کے بیان کا جواب دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا: "امریکہ کے علاوہ ہمارے کچھ اور دوست بھی ہیں، جیسے کہ ایک ملک ہے جسے ہندستان کہا جاتا ہے۔ اس کی آبادی 1.4 بلین (ایک ارب 40 کروڑ) ہے، اور ہمیں وہاں سے زبردست اور تاریخی حمایت حاصل ہے۔" غزہ، ایران اور لبنان کے ساتھ جاری جنگوں کی وجہ سے عالمی سطح پر تنقید کا سامنا کرنے والے اسرائیلی رہنما نے مزید کہا کہ وہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا احترام کرتے ہیں اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کا سب سے بڑا دوست سمجھتے ہیں، "لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں جے ڈی وینس کی ہر بات سے اتفاق کروں، مجھے یہ بات واضح کرنی ہوگی۔" امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات میں یہ تلخی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اس بیان کے بعد آئی جس میں انہوں نے اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے واحد طاقتور دوست (امریکہ) کے ساتھ تعلقات خراب نہ کرے۔ وینس نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا: "اگر میں اسرائیلی کابینہ کا حصہ ہوتا، تو میں دنیا میں اپنے واحد طاقتور اتحادی (امریکہ) پر کبھی تنقید یا حملہ نہ کرتا۔" اس پر نیتن یاہو نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک پر ہندوستان سے کروڑوں لوگوں کی حمایت مل رہی ہے، اس لیے یہ کہنا غلط ہے کہ اسرائیل دنیا میں اکیلا ہے۔ کسی ملک کا نام لیے بغیر نیتن یاہو نے انکشاف کیا کہ آج کل سوشل میڈیا پر "اسرائیل مخالف اور یہود مخالف مواد" پوسٹ کرنا بہت سے ممالک میں ایک فیشن بن چکا ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا "جو ممالک عوامی سطح پر ہماری مخالفت کرتے ہیں، ان کے رہنما مجھے نجی طور پر فون کرتے ہیں، تجارتی معاہدوں پر دستخط کرنے کی درخواستیں کرتے ہیں اور ہماری فوج کی جنگی حکمتِ عملی سے سیکھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔ اس لیے عالمی سیاست کا یہ رخ اتنا حقیقی نہیں جتنا دکھائی دیتا ہے، ہمارے دوستوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔"
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع