International

امریکی نائب صدر جےڈی وینس کا دورہِ پاکستان مؤخر

امریکی نائب صدر جےڈی وینس کا دورہِ پاکستان مؤخر

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جےڈی وینس کا دورہِ پاکستان مؤخر ہو گیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر اہلکاروں نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ ایران کا مثبت ردعمل نہ آنے پر نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر کر دیا گیا تاہم ایران کا مثبت ردعمل آنے پر فیصلہ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے ایرانی وفد کے اسلام آباد جانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا۔ ترجمان کے مطابق امریکی بحری ناکہ بندی، ایرانی جہاز پر قبضے اور ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت تشویش ہے ہم نیک نیتی اور سنجیدگی سے مذاکرات میں گئے لیکن امریکی حکام نے غیرسنجیدگی ظاہر کی۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی حکام مسلسل اپنا مؤقف بدل رہے ہیں اور جنگی جرائم کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں، مذاکرات کی میز پر واپسی کےلیے اپنی شرائط سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments