امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنے والے ایرانی جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے ایک ایرانی جہاز کو روکا جو آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہا تھا۔ ٹرمپ کے مطابق امریکا نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ قبضے میں لیے گئے ایرانی پرچم والے مال بردار بحری جہاز کا نام ’توشکا‘ ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قبضے میں لیا گیا جہاز تقریباً 900 فٹ لمبا اور ایک طیارہ بردار بحری جہاز جتنا وزنی ہے۔ امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نے خلیج عمان میں جہاز ’توشکا‘ کو روکا، جہاز کو رکنے کی وارننگ بھی دی لیکن ایرانی عملے نے سننے سے انکار کر دیا۔ امریکی صدر کاکہنا ہے کہ امریکی بحریہ نے جہاز کے انجن روم میں سوراخ کرکے اسے روکا، جہاز اب امریکی میرینز کےقبضے میں ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ جہاز میں کیا ہے۔ ایرانی فوجی ہیڈکوارٹرز نے رد عمل میں کہا کہ ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر کے امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، امریکا نے نیوی گیشن سسٹم کو غیر فعال کر کے اہلکاروں کو جہاز میں اتارا، خلیج عمان میں اس بحری قزاقی کا جلد جواب دیں گے۔ اس سے قبل ابتدائی بیان میں ایرانی فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ بحری جہاز کو قبضے میں لینے کی امریکی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، امریکی افواج نے بحیرہ عمان میں ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کی، تاہم ایرانی بحریہ کی بروقت کارروائی سے امریکی فوج کو پسپائی ہوئی، امریکی فوج موقع سے واپس چلی گئی۔ تاہم ایرانی فورسزکے بیان میں کسی بحری جہاز کا نام نہیں لیا گیا تھا۔ دوسری طرف ایک ایرانی ذریعے نے الجزیرہ کو بتایا کہ ایران اس مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا کیوں کہ اس کا خیال ہے کہ اسے امریکا نے دھوکا دیا ہے، اور یہ کہ دونوں ممالک درحقیقت ایک اور کشیدگی کے دہانے پر ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی