امریکی سوئمر کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں 800 میٹر فری اسٹائل کا گولڈ میڈل جیت کر اولمپکس کی تاریخ میں کسی بھی خاتون ایتھلیٹ کا سب سے زیادہ گولڈ میڈل جیتنے کا 50 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔ کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں خواتین کی 800 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ میڈل جیتا ۔ یہ ان کے اولمپک کیریئر کا 9واں گولڈ میڈل تھا جس کے ساتھ انہوں نے سویت جمناسٹ لاریسا لاتینینا کا 50 سال پرانا ریکارڈ برابر کیا۔ 50 سال قبل سویت جمناسٹ نے 9 گولڈ میڈلز جیت کر سب سے زیادہ اولمپک گولڈ جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا، جسے ہفتے کی شب کیٹی لیڈیکی نے برابر کیا۔ کیٹی لیڈیکی نے 2012 میں خواتین کی 800 میٹر، 2016 میں خواتین کے 200، 400 اور 800 میٹر انفرادی گولڈ کے علاوہ 4 ضرب 200 فری اسٹائل میڈلے کا بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ٹوکیو میں انہوں نے 800 اور 1500 میٹر کے فری اسٹائل گولڈ میڈل جیتے جبکہ 2024 میں انہوں نے 800 میٹر سے قبل 1500 میٹر کا انفرادی گولڈ میڈل بھی جیتا تھا۔ سویت جمانسٹ لاتینینا نے 1956 سے 1964 تک 9 اولمپک گولڈ میڈلز جیتے تھے —فوٹو: فائل سویت جمانسٹ لاتینینا نے 1956 سے 1964 تک 9 اولمپک گولڈ میڈلز جیتے تھے ۔ یہ اولمپکس کی تاریخ میں کسی بھی خاتون کے سب سے زیادہ گولڈ میڈلز ہیں۔ مجموعی طور پر کسی بھی ایتھلیٹ کے بھی یہ دوسرے سب سے زیادہ گولڈ میڈلز ہیں ۔ لیڈیکی اور لاتینینا کے علاوہ 4 مرد ایتھلیٹس نے بھی 9، 9 گولڈ میڈلز لیے ہیں ۔ کیریئر میں 9 اولمپکس گولڈ لینے والوں میں فن لینڈ کے پاوو نورمی اور امریکی ایتھلیٹ کارل لوئیس بھی شامل ہیں۔ امریکی سوئمرز کیلب ڈریسل اور مارک اسپیٹز نے بھی 9، 9 اولمپک گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔ امریکی سوئمر مائیکل فیلپ نے تاریخ میں سب سے زیاد 23 اولمپک گولڈ میڈلز حاصل کیے ہیں۔
Source: social media
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر
کریسٹیانو رونالڈو کو 900 گولز مکمل کرنے پر زبردست خراج تحسین
بابر اعظم کی جگہ نئے کپتان کی تقرری کا امکان
سب کو کپتان بنا دیا اب رضوان کو ہی کپتانی دینا رہ گئی ہے: سابق پاکستانی کرکٹر
اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز 0-3 سے آسٹریلیا کے نام
معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر
سب کو کپتان بنا دیا اب رضوان کو ہی کپتانی دینا رہ گئی ہے: سابق پاکستانی کرکٹر
پہلا ٹی20: آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو ہراتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنادیا
بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف تاریخی کامیابی، وطن واپسی پر شاندار استقبال