امریکا میں جوہری تنصیبات سے وابستہ افراد کی پراسرار گمشدگیوں کا معمہ مزید پیچیدہ ہوگیا، 1 سال قبل لاپتہ ہونے والی سائنسدان میلیسا کاسیاس کی لاش نیو میکسیکو کے جنگلاتی علاقے سے برآمد کر لی گئی۔ 54 سالہ میلیسا کاسیاس جون 2025ء میں اچانک لاپتہ ہو گئی تھیں، وہ امریکا کی معروف جوہری تحقیقاتی تنصیب لاس الاموس نیشنل لیبارٹری میں ملازمت کرتی تھیں، جس کی بنیاد دوسری جنگِ عظیم کے دوران مین ہیٹن پراجیکٹ کے تحت رکھی گئی تھی۔ نیو میکسیکو اسٹیٹ پولیس کے مطابق ایک ہائیکر نے کارسن نیشنل فاریسٹ کے علاقے میں ان کی لاش برآمد کی، جس کے قریب ایک ہینڈگن بھی موجود تھی، تاہم موت کی اصل وجہ اور وقت کا تعین تاحال نہیں ہو سکا، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحے کی ملکیت اور دیگر شواہد کی جانچ میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لاپتہ ہونے والے دن میلیسا نے اپنے شوہر کو لیبارٹری پہنچایا اور بعد ازاں اپنی بیٹی کو کھانا دینے گئیں، بعد میں انہوں نے شوہر کو بتایا کہ میں اپنا شناختی بیج گھر بھول گئی ہوں اور اسے لینے واپس جا رہی ہوں۔ تاہم جب ان کے شوہر گھر پہنچے تو بیج وہیں موجود تھا جبکہ ان کا ذاتی موبائل فون بھی مکمل طور پر وائپ کیا جا چکا تھا اور میلیسا کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ اس کیس نے اس لیے بھی توجہ حاصل کی کیونکہ گزشتہ 1 سال کے دوران نیو میکسیکو میں جوہری تنصیبات یا حساس تحقیقی اداروں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد پراسرار حالات میں لاپتہ یا ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان واقعات کے بعد امریکی حکام نے ایف بی آئی سے معاملے کی تحقیقات میں مدد طلب کی ہے، تاہم ابھی تک اس بات کے شواہد سامنے نہیں آئے کہ یہ تمام واقعات آپس میں منسلک ہیں یا کسی منظم سازش کا حصہ ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع