International

امریکی جج کا  زیرِ حراست فلسطینی حقوق کے وکیل کی رہائی کا حکم

امریکی جج کا زیرِ حراست فلسطینی حقوق کے وکیل کی رہائی کا حکم

امریکی وفاقی جج نے فلسطینیوں کے حامی مسلم رہنما صلاح سرسور کی رہائی کا حکم دے دیا جنہیں امیگریشن حکام نے تقریباً 80 دن قبل حراست میں لیا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جج جیمز پیٹرک ہینلن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ صلاح سرسور نے یہ مضبوط مؤقف پیش کیا کہ انہیں فلسطین کی حمایت میں اظہارِ رائے کے باعث نشانہ بنایا گیا جو امریکی آئین کے تحت محفوظ حق ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ خارجہ پالیسی کے نام پر آزادیٔ اظہار کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ 53 سالہ صلاح سرسور گزشتہ 32 برس سے امریکا کے قانونی مستقل رہائشی ہیں اور ریاست وسکونسن کی سب سے بڑی مسجد کے صدر ہیں۔ امیگریشن حکام نے مارچ میں انہیں حراست میں لیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنی رہائشی درخواست میں بعض معلومات ظاہر نہیں کیں۔ عدالت کے حکم کے بعد صلاح سرسور کو رہا کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آئی سی ای سے رہائی کے بعد صلاح سرسور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدالت کا یہ فیصلہ آزادیٔ اظہارِ رائے کی فتح ہے اور میں فلسطین اور انسانی حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔ دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے فلسطین کے حامیوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایک اہم عدالتی پیغام قرار دیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments